• 30 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

•مکرمہ نبیلہ رفیق ۔ناروے سے لکھتی ہیں۔
میں ان خوش نصیبوں میں شامل ہوں کہ جنہیں صبح صبح الفضل آن لائن جیسی اخبار مل جاتی ہے۔ جس میں زندگی کے ہر پہلو پر کچھ نہ کچھ ایسا لکھا مل جاتا ہے۔ جس پر اگر میں عمل کرنے لگوں تو کوئی وجہ نہیں کہ میں صحیح مومنہ نہ بن سکوں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا لجنہ اماءاللہ کے اجتماع پر دیا گیا خطاب اپنی ذات میں اتنا قیمت اور وزن رکھتا ہے کہ ہر لجنہ ممبرکو اسے دن میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور پڑھنا چاہیے۔ میرا دل چاہتا ہے کہ اس خطاب کے تمام نکات کو نمبر وار لکھ کر آپ کو بھیجوں۔ تاکہ جو لوگ لمبی تحریر نہیں پڑھ سکتے وہ کم ازکم نکات ہی پڑھ لیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس خطاب سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دے آمین۔ مزید تحریر کرتی ہیں۔

مورخہ13اکتوبر کی اشاعت میں یہ قول کہ ’’شخص نہیں شخصیت بننے کی کوشش کرو‘‘ جسے میں بار ہا عمر کے مختلف حصوں میں پڑھ چکی ہوں انسان کی ذات نکھارنے کے لئے بہت عمدگی اور نفاست سے ہولے ہولے تربیت کرتا ہے۔

•مکرم مظفر احمد ظفر لکھتے ہیں۔
مورخہ 12اکتوبر کے اخبار میں مکرم عبد الماجد طاہر ایڈیشنل وکیل التبشیر کی تحریر کردہ رپورٹ پڑھی جو کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورہ امریکہ کے حوالہ سے تھی ۔رپورٹ پڑھ کر دل عش عش کر اٹھا کہ ایک عیسائی آدمی بھی حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ سے ایک ملاقات کرنے کے لئے اپنی رخصت منسوخ کر کے ائیر پورٹ پر ڈیوٹی کے لئے پہنچ گیا۔

•مکرم ہادی علی چوہدری لکھتے ہیں۔
جزاک اللہ !میں نے کتاب بعنوان ’’میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا‘‘ محفوظ کر لی ہے۔ الحمد للہ! بہت مفید معلومات جمع کر کے حضور علیہ السلام کے الہام کے حوالہ سےزمین کی وسعتوں اور کناروں تک کا احاطہ کر لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزا دے آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ