• 8 مئی, 2025

اوٹاوا میں اسلامی ورثے کا مہینہ منانے کی تقریب

2007ء مىں کىنىڈا کى پارلىمنٹ نے مسلم کمىونٹى کى کىنىڈا کے معاشرے کے لئے نماىاں خدمات کے اعتراف مىں اکتوبر کو Canadian Islamic History Month قرار دىا۔ ىہ خدمات ادب، رىاضى، سائنس، کھىل، آرٹ اور تارىخ کے شعبوں سے تعلق رکھتى ہىں۔

 اللہ کے فضل سے، منگل 19 اکتوبر 2021 کو اوٹاوا کى دونوں جماعتوں نے اجتماعى طور پر اوٹاوا سٹى ہال مىں Islamic Heritage Month کے حوالہ سے اىک تقرىب کا انعقاد کىا۔ گزشتہ سالوں مىں ىہ تقرىب بىت النصىر مسجد مىں منعقد کى جاتى رہى۔ اس بار فہىم عفان صاحب نے سٹى ہال مىں جان پىگٹ ہال کى بکنگ مىں مدد کى اور اس طرح نمائش کے انعقاد کے لىے اىک وسىع جگہ مىسر آ گئى جہاں پر لوگ کثرت سے آتے ہىں۔

تقرىب کا آغاز  خاکسارنے تلاوت قرآن پاک سے کىا اور باسل جنجوعہ صاحب نے انگرىزى اور فرانسىسى تراجم پىش کئے۔ مربى فرحان اقبال صاحب نے خطبہ استقبالىہ پىش کىا اور محترم امىر صاحب کىنىڈا کا وىڈىو پىغام دکھاىا گىا۔ بعد ازاں فہىم عفان صاحب نے معزز مہمانوں کو اظہارِ خىال کى دعوت دى۔تمام حاضرىن بہت پرجوش تھے کىونکہ نمائش بہترىن انداز مىں تىار کى گئى تھى اور موجودہ وبائى مرض کے دوران پہلى بار احباب کو اکٹھے ہونے کا موقع ملا۔ ڈپٹى مىئر Laura Dusas، جنہوں نے اس تقرىب کو اسپانسر کىا تھاکہا، ’’ىہ بہت اچھى بات ہے کہ آپ لوگ in-person نمائش کا انعقاد کرنے مىں کامىاب ہوئے ہىں اور اس طرح سٹى ہال کو رونق بخشى ہے۔‘‘

 ذىل مىں اس پروگرام کے چند نماىاں نکات پىش ہىں۔

 نمائش کى تىارى/وائنڈ اپ

نىشنل تبلىغ کے شعبہ سے رابطہ کىا گىا اور بىنرز، قرآن کے تراجم، کتابوں، وغىرہ کو ترتىب دے کر اوٹاوا پہنچاىا گىا۔ اوٹاوا اىسٹ اور اوٹاوا وىسٹ کے خدام نے پروگرام سے پہلے تىارى اور بعد مىں وائنڈ اپ مىں مدد کى۔ قائد صاحب اوٹاوا اىسٹ نے اس مقصد کے لىے اىک بڑى ٹىم ترتىب دى تھى۔

 پبلسٹى

رجسٹرىشن کے لىے اىک Eventbrite قائم کىا گىا تھا۔ اس تقرىب کے لىے کُل 76 مہمانوں نے رجسٹرىشن کروائى۔

فىس بک، ٹوئٹر اور  TVپر چلانے کے لئے بھى اشتہارات تىار کىے گئے۔

مربى صاحب اوٹاوا اىسٹ اور سىکرٹرى پى۔آر۔ اوٹاوا وىسٹ کى رہنمائى مىں دونوں علاقوں کے خدام نے تقرىب سے اىک رات قبل 1000 فلائىرز بھى پرنٹ اور تقسىم کىے۔

معزز مہمان

رکن ہائے پارلىمنٹ کو دعوت نامے۔ درج ذىل نے شرکت کى:

  • MP Marie-France Lalonde (Lib)
  • MP Anita Vanderbald (Lib)
  • MP Jenna Sudds (Lib)
  • MP Pierre Poliviere (PC)
  • MP Tim Uppal (PC)

Erin O’Toole نے حزب اختلاف کے لىڈر Erin O’Toole کى نمائندگى کى اور اپنے تاثرات سے نوازا۔

صوبائى اسمبلى کےممبران کو دعوت نامے: MPP Joel Harden (NDP) نے شرکت کى اور اپنے تاثرات سے نوازا۔

مقامى کونسلرز کو دعوت

  • ڈپٹى مىئر Lura Duda اس تقرىب کى شرىک مىزبان تھى۔
  • ڈپٹى مىئر  Lura Duda نے اوٹاوا جماعت کو اعلامىہ پىش کىا۔
  • مىئر Jim Watson نے بھى اپنے تاثرات کا اظہار کىا۔

سفىروں کو دعوت

15سفىر اور ہائى کمشنرز

  • ہائى کمشنر انڈىا اجے بسارىہ نے تقرىب مىں شرکت کى اپنے تاثرات کا اظہار کىا۔
  • سرى لنکا کے ہائى کمشنر اور جرمن سفارت خانے کے نمائندے بعد مىں نمائش دىکھنے آئے۔
  • مصر کے ہائى کمشنر نے بھى شامل ہونے کى تصدىق کى اور بوتھ بھى قائم کىا لىکن انہىں آخرى لمحات مىں مانٹرىال کسى مىٹنگ کے لئے جانا پڑ۔
  • متحدہ عرب امارات اور ترکى کے سفارت خانوں نے دعوت نامے کا جواب دىا اور نىک تمناؤں کا اظہار کىا۔ انہوں نے مصروفىت کے باعث شرکت سے معذرت کى۔
  • پاکستانى ہائى کمشنر نے بھى دىگر مصروفىات کے باعث شرکت سے معذرت کى۔

 مذہبى رہنماوں کو دعوت

مندرجہ ذىل رہنماوں نے  شرکت کى ىا  وىڈىو پىغامات بھىجے:

  • CIJA کے Richard Marceau نے شرکت کى۔
  • NCCM کے نمائندے احمد نے شرکت کى اور پىغام پڑھ کر سناىا۔
  • اوٹاوا کے آرچ بشپ کے نمائندے، اور آغا خان کونسل کے نمائندے (آزاد لالانى) نے شرکت کى۔
  • دىگر رہنماوں مىں، ڈاکٹر روبہ فتل (مشرق وسطى) اور اىک صوبائى امىدوار تىج نے شرکت کى۔
  • اوٹاوا مسلم اىسوسى اىشن کے امام ڈاکٹر محمد سلىمان نے افتتاحى اجلاس کے بعد تشرىف لائے۔
  • کارلٹن ىونىورسٹى کے صدر نے  وىڈىو پىغام بھجواىا جو تقرىب مىں دکھاىا گىا۔
  • کىپٹل رىجن انٹر فىتھ کونسل کے دو ممبران نے نمائش دىکھى۔
  • اوٹاوا پولىس کے سربراہ اور مختلف پولىس ٹىموں کى پانچ لىڈز کو مدعو کىا گىا تھا۔ چىفPeter Sloley  نے اپنے تاثرات کا اظہار کىا۔
  • اوٹاوا پولىس کے تىن نسٹىبلز  اور Lisa Ray (کمىونٹى ڈوىلپر/ڈائىورسٹى اىنڈ رىس رىلىشنز) نے شرکت کى۔

مىڈىا

CBC اوٹاوا نے افتتاحى تقرىب کو رىکارڈ کىا۔ بعد ازاں شام 7 بجے اور 11 بجے کى مقامى خبروں مىں اس کى خبر چلائى گئى۔

Ottawa Citizen/Sun کا نمائندہ افتتاحى تقرىب مىں موجود تھا۔ اسى روز Ottawa Citizen/Sun  نے  اىک منٹ کى وىڈىو رپورٹ نشر کى۔

Capital Current (Carleton University)

 کے اىک صحافى  بھى اس تقرىب کى کورىج کے لىے موجود تھے۔ اگلے روز تقرىب کى مکمل رپورٹ آن لائن شائع کى گئى۔

لنکس:

اس کے علاوہReview of Religions کى ٹىم کو اس تقرىب کى دستاوىزى فلم بنانے کے لئے مدعو کىا گىا

لنک:

https://www.youtube.com/cTheReviewofReligions/videos

الحمدللہ، 70 سے زائد معززمہمانوں اور زائرىن کى شرکت کے  ساتھ ىہ تقرىب کامىاب رہى۔ بعد ازاں جائزہ لىنے کے لئے اىک اجلاس منعقد ہوا اور اگلے سال کے پروگرام کو مزىد دلچسپ بنانے کے لئے قىمتى تجاوىز سامنے آئىں۔ سٹى کى خواہش ہے کہ اس تقرىب کا اہتمام ہر سال باقاعدگى سے جماعت احمدىہ ہى کرے۔ تمام ٹىم لىڈز اور رضاکاروں نے مل جل کو انتہائى تندہى سے کام کىا اور اس بات کے لئے پر جوش ہىں کے اگلے سال اس سے بھى بڑا ىونٹ منعقد کىا جائے گا۔ ان شاء اللّٰہ۔

(رپورٹ: ابتسام احمد جنجوعہ ۔ اٹاوہ ، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ