طیبہ منصور چیمہ ۔ جرمنی
الحمدللہ الحمدللہ!حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اقتداء میں اللہ تعالیٰ جماعت کی ترقیات کے در ہر دن کھول رہا ہے۔آج بھی ایسا ہی تاریخی دن ہےجب پیارے آقا نے الفضل کی نئی ویب سائٹ کا اجراء فرمایاجس پر میں اپنی اور اپنی فیملی کی طرف سے پیارے آقا کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ادارہ الفضل کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی اس کاوش کو قبول فرماتے ہوئے خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کے سلطانِ نصیر بنائے۔آمین
صائمہ نورین۔برطانیہ
آپ کو اور آپ کی ساری ٹیم کو الفضل کی روزانہ اشاعت مبارک ہو۔
مقصوداحمد علوی ۔جرمنی
Daily Alfazl Londonکے اجراء پر دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔
سید حسین احمد
Daily Alfazl London کا اجراء مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ تمام ٹیم کو اعلیٰ ترقیات عطا کرے۔ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔آمین
ثمر حفیظ۔ انڈیا
نئی ویب سائٹ اور ایپ(App) کے اجراء پر مبارک باد قبول ہو۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو بہترین کام کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
مدیحہ اٹھوال ۔(ٹویٹ)
بچپن سے الفضل ہمارے گھروں کی زینت بنا کرتا تھا اسے روز پڑھنا معمول ہوتا تھا۔کوئی اہم تاریخ ڈھونڈنی ہوتی یا کوئی مضمون لکھنا ہوتا تو الفضل کا رُخ کیا جاتا تھا۔الفضل رکھنے کے لئے گھر میں الگ جگہ ہوا کرتی تھی۔ربوہ میں جب الفضل آنا بند ہواتو لگتا تھا کوئی بہت پیارا بچھڑ گیا ہے۔
مبشر احمد طاہر۔
الفضل کی تمام ٹیم کو خاکسار کی طرف سے مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو اسلام و احمدیت کا پیغام اکنافِ عالم میں پھیلانے کی توفیق عطا کرتا چلا جائے۔آمین
محمد کولمبس خان۔جرمنی
الحمدللہ !روحانی مائدہ موسلادھار بارش کی طرح نازل ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کا جس قدر شکر ادا کریں حق ادا نہیں ہو سکتا۔خدا تعالیٰ کے یہ فضل مستقل جاری رہیں۔آمین
ہومیوڈاکٹر نذیر احمد مظہر۔کینیڈا
خاکسار روزنامہ الفضل لندن کے آن لائن ایڈیشن کے اجراء پر مبارک باد پیش کرتا ہے۔
محمد اشرف کاہلوں۔
مؤقر روزنامہ الفضل آن لائن کے اجراء پر آپ اورجملہ رفقاء کو دلی مبارک باد۔اللہ تعالیٰ مؤقر جریدہ کو پیغام حق کی منادی کا حقیقی ذریعہ اور وسیلہ بنائے۔