• 25 اپریل, 2024

سونف امراض جگر و معدہ کیلئے مفید

سونف استعمال کرنے سےپیشاب کھل کر آ تا ہے۔ پیشاب کھل کر آنے سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں۔ایام کھل کر ہوتے ہیں۔ریح اور فاسد مادوں کے اخراج سے مٹاپا اور دیگر بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔ہاضمے میں مدد کرتی ہے ۔بھوک لگاتی ہے۔پیٹ درددور کرتی ہے۔معدے کو طاقت دیتی ہے۔بلغم کو خارج کرتی ہے،کھانسی، دمہ ،نزلہ، زکام کے جوشاندوں میں استعمال کرنے سے بہت فائدہ کرتی ہے۔نظر کو طاقت دیتی ہے۔منہ میں خوشبو پیدا کرتی ہے۔

مقدار خوراک: 5 تا 7 گرام یا ایک تا ڈیڑھ چمچ

ترکیب استعمال: اس کے استعمال کے چند مختلف طریقے یہ ہیں۔

اسے سالم منہ میں رکھیں اور ہلکا ہلکا چبا کر رس نگلتے رہیں۔منہ۔ مسوڑھوں اور حلق اور معدہ کے لیے نافع ہے۔
اس کا گرائنڈر میں سفوف بنائیں۔اور ایک تا ڈیڑھ چمچ رات روزانہ۔
بھگو کر رکھیں اورصبح بلحاظ موسم،عمر،طبیعت مزاج گرم یا سرد پئیں۔کم از کم40 روزتک اور فوائد ملاحظہ فرمائیں۔
اس کی چائے (Herbal Tea) بنائیں۔ حسب ذائقہ دار چینی،ادرک وغیرہ ملا سکتے ہیں۔
نظر دماغ معدہ کو طاقت دیتی ہے طبیعت میں چستی اور شگفتگی پیدا کرتی ہے۔

عرقِ سونف (بشرطیکہ خالص ہو محض سونف کی خوشبو ملا پانی نہ ہو) معدہ کے پُرانے مریضوں جگر کی خرابی پیٹ میں پانی پڑ جانے میں بے حد مؤثر پایا گیا ہے۔مریض کو پانی کی جگہ عرق پلایا جائے بہتر ہے کہ گھر پرعرق نکالنے کا انتظام کیا جائے۔ہر قسم کے ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کے لیےبھی بے حد نافع ہے۔اگر گھر پر عرق نکالنے کا بندوبست نہ ہو سکے تو دو تا چار چمچ سونف کا سفوف رات اس قدر پانی میں بھگو کر رکھیں صبح ابال کر فریج میں ٹھنڈا کر کے سارا دن مریض کو پلائیں۔دوسرا پانی نہ پلائیں۔ امراضِ جگر اور معدہ میں بفضلِ خدا اس کے فوائد بچشم خود ملاحظہ فرمائیں۔

امراضِ معدہ گیس ، قبض، اپھارہ، پیٹ درد پیچش اسہال کے لیے ایک مرکب نسخہ۔
سونف 100گرام (Fennel Seeds)
اجوائین 100گرام (Omum Seeds)
سونٹھ 100گرام (Ginger Powder)
گرائنڈر میں پیس کر ملا لیں آدھی تا ایک چمچ 3بار حسبِ ضرورت استعمال کریں۔

(آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23دسمبر 2019

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25دسمبر 2019