• 23 جولائی, 2025

محبت الٰہی کی خاص تجلی

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں:
میرا ذاتی تجربہ ہے کہ آنحضرت ؐ کی سچے دل سے پیروی کرنا اور آپؐ سے محبت رکھنا انجام کار انسان کو خدا کا پیارا بنا دیتا ہے۔اس طرح پر کہ خود اس کے دل میں محبت الٰہی کی ایک سوزش پیدا کردیتا ہے۔تب ایسا شخص ہر ایک چیز سے دل بر داشتہ ہو کر خدا کی طرف جھک جاتا ہے اور اس کا انس و شوق صرف خدا تعالیٰ سے باقی رہ جاتا ہے۔تب محبت الٰہی کی ایک خاص تجلی اس پر پڑتی ہے اور اس کو ایک پورا رنگ عشق اور محبت کا دے کر قوی جذبہ کے ساتھ اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ تب جذبات نفسانیہ پر وہ غالب آجاتا ہے اور اس کی تائید و نصرت میں ہر ایک پہلو سے خدا تعالیٰ کے خارق عادت افعال نشانوں کے رنگ میں ظاہر ہوتے ہیں۔

(حقیقیۃ الوحی روحانی خزائن جلد22 ص67)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 دسمبر 2020