• 19 اپریل, 2024

فقہی کارنر

آج کا مجاہدہ
مطالعہٴ کتب حضرت مسیح موعودؑ

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمدؓ تحریر کرتے ہیں کہ ایک شخص نے بطور وِرد و وظائف کچھ پڑھنے کے لئے دریافت کیا۔ حضورؑ نے فرمایا کہ ’’اتباع سنت اور نمازیں سنوار کر پڑھنا سب سے اعلیٰ وظیفہ ہے اس کے علاوہ چلتے پھرتے درود شریف، استغفار اور جس قدر وقت فراغت میسر ہو قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا کافی ہے۔ ہمارے ہاں الٹے لٹک کر یا سردی میں پانی میں کھڑے ہوکر چلہ کرنے کا خلاف سنت کوئی طریق نہیں ہے۔‘‘ اس پر اس درویش نے باصرار کہا کہ میں چونکہ سن شعور سے ہی مجاہدات کا عادی ہوں۔ اس لئے بطریق مجاہدہ اگر کچھ فرما دیا جاوے تو میں اب ان کے موافق کاربند ہوں گا۔ اس کی یہ بات سن کر حضرت صاحب اٹھے اور اندر جاکر ایک پلندہ براہین احمدیہ کے اس حصہ کا جو اس وقت شائع ہوا تھا اٹھا لائے اور اس کو دے کر فرمایا کہ ’’لو جہاں جاؤ اس کو خود بھی پڑھو اور دوسرے لوگوں کو بھی سناؤ۔ خدا نے اس وقت کا یہی مجاہدہ قرار دیا ہے۔‘‘

(سیرت المہدی جلد2 صفحہ279)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جنوری 2022