• 25 اپریل, 2024

خطاب بحضرت خاتم النبیّین ﷺ

صاحبِ لولاک ختم الانبیاء
مقتدائے انبیاء و اصفیا
تیری آمد سے ہے یہ عُقدہ کھلا
ارفع و اعلیٰ ہے تُو بعد از خدا
لا جرم ہے تُو ہی ختم الانبیاء1؎
تُو ہے سِرِّ ابتدائے زندگی
تیری ہستی منتہائے زندگی
تجھ سے وابستہ بقائے زندگی
تُو حقیقی راہنمائے زندگی
لا جرم ہے تُو ہی ختم الانبیاء
سابقین و لاحقین از انبیاء
نقطۂ نفسی ترا ان کی ضیاء
تیری خاتم2؎ سے انہیں منصب ملا
سب ترے مظہر ہیں اے خیر الوریٰ
لا جرم ہے تُو ہی ختم الانبیاء
تجھ سے پہلے جس قدر تھے نامور
تھے وہ جن جن خوبیوں سے بہرہ ور
تُو ہے جامع سب کا قصہ مختصر
تیرے سر ہے سہرۂ فتح و ظفر
لا جرم ہے تُو ہی ختم الانبیاء

1 ؎ انبیاء کیلئے مہر 2؎ بمعنی مہر

(مولاناظفرمحمد ظفر ؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ