• 14 مئی, 2025

حکمت مومن کی گمشدہ چیز ہے

حضرت ابوہریرہ ؓ سے یہ روایت ہے کہ رسول کریمﷺ نے فرمایا حکمت اور دانائی کی بات مومن کی گمشدہ چیز ہے۔ جہاں کہیں وہ اسے پاتا ہے وہ اس کا زیادہ حقدار ہوتا ہے۔

(سنن ابن ماجہ۔ کتاب الزھد۔ باب الحکمۃ حدیث:4169)

حضرت بریدہؓ بیان کرتے ہیں کہ مَیں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بعض باتیں جادو کی طرح اثر انگیز ہوتی ہیں اور بعض علم جہالت کا مظہر ہوتے ہیں اور بعض شعر حکمت اور دانائی کے مضامین سے پُر ہوتے ہیں ۔

(ابو داؤد کتاب الادب باب ماجاء فی الشعر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 مارچ 2021