• 18 اپریل, 2021

مرے آ قا اطاعت کی

خدا کے بعد اس نے ہم فقیروں پر یہ شفقت کی
خلافت کے سوا کس نے بھری محفل میں الفت کی

وہ لمحے مسکراہٹ کے وہ نظروں کو جھکا لینا
غلامان خلافت نے دل و جاں سے محبت کی

میں واری جاؤں اس پر جس کے روحانی مریض اتنے
وہ جس نے سجدوں کے ذریعہ کروڑوں کی طبابت کی

وہ جس کہ اک اشارے پر سبھی قربان ہو جائیں
اسی ہی عہد پر ہم نے یہ بیعت خلافت کی

ادب اتنا ضروری ہے خلافت کے تعلق میں
کہ قاہر سنتے ہی کہہ دو مرے آ قا اطاعت کی

(م ا قاہر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 مارچ 2021