• 28 جولائی, 2025

آج کی دعا

رَبُّنَا اللّٰهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ تَقَدَّسَ اسْمُكَ أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ كَمَا رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ اغْفِرْ لَنَا حُوْبَنَا وَخَطَايَانَا أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِينَ أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ وَشِفَاءً مِنْ شِفَائِكَ عَلَى هَذَا الْوَجَعِ

(ابو داؤد كِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ كَيْفَ الرُّقَىحدیث: 3892)

ترجمہ:ہمارا رب اللہ ہے جو آسمان میں ہے۔ (اے اللہ!) تیرا نام مقدس ہے ، آسمان اور زمین میں تیرا حکم نافذ ہے ، تیری رحمت جس طرح آسمان میں ( عام ) ہے زمین میں بھی ( عام ) کر دے ، ہمارے گناہ اور خطائیں معاف کر دے، تو پاک لوگوں کا رب ہے ، اپنی رحمت اور شفاء کا ایک حصہ اس بیماری پر نازل فرما دے ۔

یہ ہمارے پیارے سید و مولیٰ نبی حضرت محمد ﷺ کی بیماری میں شفا یابی کی دعا ہے۔

حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں سے اگر کوئی بیمار ہو تو اسے چاہئے کہ (مندرجہ بالا) دعا پڑھے ۔

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے موجودہ بیماری کرونا سے بچاؤ کے لئے مکمل حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا:
دوسری جو اہم بات میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ کرونا کی جو وباء پھیلی ہوئی ہے دنیا میں ۔اس میں احمدی بھی احتیاط کا حق ادا نہیں کررہے۔نہ UKمیں ۔نہ امریکہ میں نہ پاکستان میں ۔نہ کسی اور ملک میں ۔پوری طرح احتیاط کرنی چاہئے۔ماسک وغیرہ پہننا چاہئے۔ماسک پہنا ہوتا ہے تو ناک ننگا ہوتا ہے۔حالانکہ ناک ڈھکا ہونا چاہئے۔یا گردن کے اوپر ماسک رکھا ہوتا ہے ۔اس ماسک پہننے کا کیا فائدہ ۔پھر آپس میں قریب ہوکر ملنا۔social distancing نہیں رکھتے اور جو قواعد گورنمنٹ نے مقرر کئے ہوئے ہیں، حکومت نے بتائے ہوئے ہیں ان پر عمل نہیں کرتے۔تو ان ساری باتوں پر ہمیں عمل کرنا چاہئے نہیں تو یہ وباء ایک دوسرے سے پھیلتی چلی جائے گی۔

یہ بھی کوشش کرنی چاہئے آج کل کہ کم سے کم سفر کریں ۔بلاوجہ غیر ضروری سفر کو avoid کریں ۔یورپ سے پاکستان جانے والے بھی احتیاط کریں ۔آج کل نہ ہی جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔

بہرحال اللہ تعالیٰ اس وباء کو جلد دور کرے اور جو احمدی بیمار ہیں ان کو بھی اور احمدی جو نہیں ہیں، دوسرے بیمار لوگ ہیں، ان کو بھی شفاء عطا فرمائے۔آمین

(خطبہ جمعہ 12فروری 2021)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 مارچ 2021