• 21 مئی, 2024

نیشنل عاملہ، لوکل عاملہ اور صدرانِ جماعت کا ریفریشرکورس

نیشنل عاملہ، لوکل عاملہ اور صدرانِ جماعت کا ریفریشرکورس
(جماعت احمدیہ سوئیٹزرلینڈ)

مکرم شیخ کلیم الرحمٰن صاحب نیشنل جنرل سیکرٹری جماعتِ احمدیہ سوئیٹزرلینڈ تحریر کرتے ہیں کہ
محض اللہ تعالیٰ کےفضل سے جماعتِ احمدیہ سوئیٹزرلینڈ کو مورخہ 30جنوری 2022ء کو ممبرانِ نیشنل، لوکل عاملہ اور صدرانِ جماعت کے ساتھ چوتھا ریفریشر کورس منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جس میں تمام مقررین نے تمام عہدیداران و سیکرٹریان کوان کے شعبہ کے حوالہ سے معلومات بہم پہنچائیں اور انہیں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ یہ پروگرام اللہ کے فضل سے بہت کامیاب رہا۔ تمام شاملین نے بہت پروگرام کو بہت پسند کیا۔ اور ایک نئے جذبے اور جوش کے ساتھ کام کرنے کا عزم کیا گیا۔ الحمدللّٰہ

کووّڈ19 کی وجہ سے ساری دنیا میں حالات پہلے جیسے نہیں رہے۔ اور ساری دنیا نے اپنے کام کرنے کے انداز کو بدلنا پڑا۔ کووڈ کی وجہ سے ملکی پابندیوں کے باعث اس کورس کا انعقاد آن لائن ہوا۔

پروگرام کا آغاز مکرم و محترم منیر احمد منورصاحب مبلغ انچارج کی صدارت میں عزیزم قاسم خان صاحب کی تلاوتِ قرآن کریم مع جرمن و اُردو ترجمہ سے ہوا۔ ان کے بعد مکرم و محترم ولید طارق تارنتسر صاحب نیشنل امیر جماعتِ احمدیہ سوئیٹزرلینڈ نے اپنی افتتاحی تقریر میں ریفریشر کورس کے انعقاد کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے تمام عہدیداران کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا اور افتتاحی دعا کروائی۔

آپ کی تقریر کے بعد مربی سلسلہ مکرم عبدالوہاب طیب صاحب نے نطامِ جماعت کے ڈھانچے اور جماعت میں چندوں کے نظام کےموضوع پر تقریر کی اور بتایا کہ اگر جماعت کے نظام کے مطابق کام کیاجائے تو اس میں بہت ساری برکات ہیں اور یہ نظام حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کا بنایا ہواہے۔ اور یہ دنیا کا ایک بہترین نظام ہے۔ مالی قربانی کے حوالہ سے آپ نے بیان فرمایا کہ جماعت ایک چھوٹی سی جماعت ہے لیکن خدا کی راہ میں خرچ کرنا میں سے سے آگے ہے۔ ان کے بعد نائب مشنری انچارج محترم فائز احمد خان صاحب نے تبلیغ، وصیّت اور رشتہ ناطہ کےعنوان پرتقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اللہ کی طرف بلانا ہر ایک احمدی کا فرض ہے۔ اور اسی لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے تھےکہ بندے کا خدا سے تعلق جوڑا جائے۔

پھرمربی سلسلہ مکرم فہیم احمد خان صاحب نے تعلیم اشاعت اور وقفِ نو کے موضوع پر تقریرکی۔

اِن کی تقریر کے بعد مشنری ا نچارج محترم منیر احمد منور صاحب نے تربیّت، وقفِ عارضی اور ضیافت کے موضوع پر تقریر کی۔

آخر میں اسلام آباد یو کے سے مرکزی مہمان مقرر مکرم و محترم عبدالماجد طاہر صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر نے جماعتی خدمت کے میدان میں اطاعتِ امیر وتعا و نو اعلی البر و التقویٰ کی اہمیت کے موضوع پر انتہائی ایمان افروز تقریر کی اور اختتامی دعا کروائی۔

(صباح الدین بٹ۔ سوئیٹزر لینڈ)

پچھلا پڑھیں

کردش ویب سائیٹ کا افتتاح اور دعا کی تحریک

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ