ہنڈورس میں احمدیت کا پودا
(Honduras)
تعارف
ملک Honduras وسطی امریکہ میں واقع ہے۔ اس کے شمال میں Guatemala ، مغرب میں El Salvador جبکہ جنوب میں Nicaragua واقع ہے۔ اس ملک کی حدود بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کے ساتھ ملی ہوئی ہیں۔ اس کی موجودہ آبادی 10,169,961 ہے۔ اس ملک میں عام طور پر بولی جانے والی زبان Spanish ہے، جبکہ یہاں پر مختلف جگہوں سے آئے قدیم زبانیں بولنے والے لوگ بھی موجود ہیں۔
جماعت کا قیام
یہاں پر احمدیت کا نفوذ فروری 2017 کے دوسرے ہفتہ میں ہوا، الحمدللہ!۔ مکرّم مولانا ظاہر احمد صاحب کا مئی 2017ء کو بطور مبلغ ہنڈوراس تقرر ہوا اور مکرّم مولانا صاحب مورخہ 24؍مئی 2017ء کو ہنڈوراس پہنچے۔ سیّدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز نے جلسہ سالانہ یوکے 2017ء کے موقعہ پر جماعت احمدیہ ہنڈوراس کے قیام کا اعلان فرمایا۔
محض خداتعالیٰ کے فضل و کرم اور سیّدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کی ہدایت اور راہنمائی سے جماعت احمدیہ کا پیغام دنیا کے ان کناروں تک پہنچ چکا ہے اور جماعت کا قیام بھی ہو چکا ہے۔
جماعت احمدیہ ہنڈوراس فی الحال جماعت احمدیہ کینیڈا کے زیر نگرانی ہے۔ یہاں پر جماعت کا قیام بھی کینیڈا سے آنے والے واقفین عارضی کی کوششوں اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عمل میں آیا۔ جماعت احمدیہ ہنڈوراس کو مورخہ 12؍فروری 2022ء کو دوسرے جلسہ سالانہ کے انعقاد کی توفیق ملی ہے۔
ہنڈوارس کی حدود بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کے ساتھ ملی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ہنڈوراس کے درج ذیل 3؍ چھوٹے چھوٹے Islands بھی ہیں۔
- Roatán ۔آبادی 110,000
- Utila۔آبادی 4,160
- Guanaja ۔ آبادی 5,538
Roatán آئی لینڈ میں بھی احمدیت کا نفوذ ہو چکا ہے اور جلد وہاں مشن ہاؤس کا قیام بھی ہو گا۔ ان شاء اللہ!
اس وقت ہم دو مبلغین (خاکسار و مکرّم مولانا ظاہر احمد صاحب) کو یہاں خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔ اسی طرح سیّدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مکرّم مولانا طاہر چوہدری صاحب کا تقرر بھی ہنڈوارس کے لئے فرمایا ہے۔ مکرّم مولانا صاحب مئی 2022ء میں ہنڈورس پہنچ جائیں گے۔ ان شاء اللّٰہ
(ظفر اقبال جاوید۔ مبلغ انچارج ہنڈورس)