• 17 مئی, 2024

واقفین نو اور والدین کی آن لائن محفل Wittlich جماعت جرمنی

واقفین نو اور والدین کی آن لائن محفل
Wittlich جماعت جرمنی

اللہ تعالیٰ نےہماری جماعت کےنظام کے اندر مختلف ذرائع سے آپس میں ملنے کے سامان پیداکررکھے ہیں۔ ان ذرائع کے نام تومتفرق اور جدا جداہیں، لیکن کام سب کاایک ہی ہیں۔ جلسہ ہو یا اجتماع، سپورٹس کے پروگرامزہوں تا علمی نشستیں سب کامطلب و بڑا مقصد تو یہی ہوتا ہے، کہ ہم تعلیم و تربیت کے میدان میں آگے سے آگے قدم بڑ ھائیں۔ Covidکی آمد نےآپس میں ایک ساتھ بیٹھ کر جلسہ و جلوس اورپروگرامز کرنے سے جب روکا۔ تو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی فراست و معرفت رکھنے والے فنکاروں نے اس کا حل جدید ٹیکنالوجی کے اختیارسے آن لائن محلفوں کے ذریعہ نکالا۔ اور یوں ان محفلوں کی روکیں بھال تو ہوئی لیکن اپنی شان و شوکت میں قدرے کم۔ اس کی مثال تیمم سے دی جاسکتی ہے جو پانی کی قائمقامی تو کرتا ہے لیکن وضو نہیں کہلاسکتا۔ اسی طرح کی ایک محفل ونشست کا انتظام ہمارے لوکل سیکریٹری صاحب وقف نو مکرم ذیشان بٹ صاحب نے صدر صاحبہ لجنہ کی معاونت سے کروایا۔ پروگرام کا اعلان متعدد بار مختلف ذرائع سے کیا جاتا رہاتاکہ واقفین نو اوران کے والدین کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔ آن لائن آڈیو و ویڈیو کا لنک بنا کر وقت سے قبل شاملین کو بجھوایا گیا۔ مورخہ 30 جنوری 2022ء کو وقت مقررہ پر پروگرام کا آغازمکرم صدر جماعت طاہر احمد ظفر صاحب کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ جس کی سعادت عزیزم مامون احمد صاحب کو ملی۔ اردو اور جرمن ترجمعہ عزیزم کاشف حبیب صاحب نے پیش کیا۔ پہلی تقریر مکرم صدر صاحب جماعت نے کی، آپ نے اپنی تقریر میں واقفین نو بچوں اور بچیوں کوان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ نمازکی پانچ وقت ادائیگی اور قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی تلقین کی۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے ساتھ مضبوط تعلق پیدا کرنےاور اس کے آگے جھکے رہنے کی طرف توجہ دلائی۔ آپ نے اپنی تقریر میں خلفاء کرام کے اقتباسات پیش کرتے ہوئے والدین اور واقفین نوکو ان کے فرائض بتائے۔ اس کے بعد خاکسار کو کچھ کہنے کے لیے کہا گیا۔ خاکسار نے واقفین نو کےوالدین کو واقفین نو کے لیے ایک نمونہ ومثال بننے کی تلقین کی۔ مزید یہ بھی کہا کہ والدین ایک ماڈل اوررہنما ہوتے ہیں اگر وہ اسلام کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق زندگی گزارتے ہیں تو بچوں سے بھی یہ امید کی جا سکتی ہے کہ وہ مستقبل میں ایک مفید اور فائدہ مند وجود جماعت اور قوم کے لیے ہوں۔ اسی طرح خاکسار نےحضرت خلیفۃالمسیح کے ساتھ مضبوط رابطہ رکھنے اور ان کی خدمت اقدس میں با قاعدگی کے ساتھ خطوط لکھنے کی تلقین کی۔ آخر میں خاکسارنے سوالات کے جوابات دیئے، دعا کروائی، شاملین اورمنتظمین کا شکریہ ادا کیا اور یہ مختصر محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔ والدین اور وقف نو کی حاضری 90 سے 95 فی صد تک رہی۔ اس محفل کو ترتیب دینے کا سہرا عزیزم ذیشان بٹ صاحب سیکرٹری وقف نو کے سر ہے، اللہ تعالیٰ ان کے کام میں مزید برکت پیدا کرے اور دین و دنیا کی حسنات سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

کردش ویب سائیٹ کا افتتاح اور دعا کی تحریک

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ