آؤ اُردو سیکھیں
سبق نمبر 2
قارئین روزنامہ الفضل کے لئے اُردو سکھلانے کا مبارک سلسلہ شروع کیا جارہا ہے تا مغربی ممالک کے احمدی بچے حضرت مسیح موعودؑ کی اُردو کتب سے استفادہ کرسکیں۔ (ادارہ)
اردو کا دوسرا سبق
اردو زبان میں فقرے کا ڈھانچہ انگریزی زبان سے مختلف ہوتا ہے۔
آج ہم دیکھیں گے کہ سوالیہ فقرہ بنانے کے لیے اردو کا کیا اصول ہے۔ سہولت کاری کے لیے انگریزی کی مثال لیتے ہیں
اگر فقرہ ہو کہ
He is writing.
تو سوالیہ بنانے کے لیے ہیلپنگ ورب کو سبجیکٹ سے پہلے لے جائیں گے اور یہ اصول ہر زمانے میں استعمال ہوگا
Is he writing?
Was he writing?
اردو میں لفظ کیا کا اضافہ کیا جاتا ہے
وہ لکھ رہا ہے۔ کیا وہ لکھ رہا ہے؟ وہ کیا لکھ رہا ہے؟ آجکل اخبارات کیا لکھ رہے ہیں؟ کیا سوشل میڈیا واقعی قابل اعتبار ہے؟
پس سوال کرنے کے لیے اردو زبان میں کیا ایک بہت اہم لفظ ہے ۔ انگریزی زبان میں وہ تمام کام جو سپیلنگ وربز کی جگہ تبدیل کرکے کیے جاتے ہیں اردو میں وہ کام کیا سے لیے جاتے ہیں۔ انگریزی میں کیا کے لیے
What استعمال ہوتا ہے
مگر اردو میں کیا کا استعمال
سے کہیں زیادہ کیا جاتا ہے اور کثیر المقاصد ہے مثال کے طور پہ اگر کہیں کہ.what
What do you think, what should we do?
تو اردو میں بھی
کا ترجمہ کیا ہی ہوگا ۔ یعنی آپ کا کیا خیال ہے ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ لیکن جیسا what
کہ پہلے بیان ہوا کیا اردوفقرے کو سوالیہ فقرہ بنانے کے لیے ہر اس جگہ پر استعمال ہوتا ہے جہاں انگریزی میں ھلپنگ وربز استعمال ہوتے ہیں
کیا کی فقرے میں جگہ کی تبدیلی کا اثر
کیا کی فقرے میں جگہ تبدیل ہونے سے معنے بدل جاتے ہیں۔ جیسے
کیا آپ کھیل رہے ہیں
Are you playing?
آپ کیا کھیل رہے ہیں؟
What are you playing?
آپ کیا کھیلتے ہیں!
What a player you are!
آپ کیا کیا کھیلتے ہیں؟
How many games do you play?
کیا ! آپ کھیلتے ہیں؟
What! Do you really play?
امید ہے آپ کو آج کا سبق پسند آئے گا
مشکل الفاظ کے معنی
ڈھانچہ
Structure of sentence/ formation
مختلف
Different than something
فقرہ
Sentence
سوالیہ
A sentence that asks question
اصول
Rule/ principle/ way
سہولت کاری
Assistance/ support/ comparative use
اخبارات
Newspapers
(عاطف وقاص۔ ٹورنٹو کینیڈا)