• 2 اگست, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهُ،اَللّٰهُمَّ لَا قَابِضَ لِمَا بَسَطْتَ، وَلَا بَاسِطَ لِمَا قَبَضْتَ، وَلَا هَادِيَ لِمَنْ أَضْلَلْتَ، وَلَا مُضِلَّ لِمَنْ هَدَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُقَرِّبَ لِمَا بَعَّدْتَ، وَلَا مُبَاعِدَ لِمَا قَرَّبْتَ،اللّٰهُمُ ابْسُطْ عَلَيْنَا مِنْ بَرَكَاتِكَ وَرَحْمَتِكَ وَفَضْلِكَ وَرِزْقِكَ،اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكُ النَّعِيمَ الْمُقِيمَ الَّذِي لَا يَحُولُ وَلَا يَزُولُ،اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ النَّعِيمَ يَوْمَ الْعَيْلَةِ، وَالْأَمْنَ يَوْمَ الْخَوْفِ،اَللّٰهُمَّ عَائِذًا بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أَعْطَيْتَنَا، وَشَرِّ مَا مَنَعْتَنَا،اَللّٰهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْإِيمَانَ وَزَيِّنْهُ فِي قُلُوبِنَا، وَكَرِّهْ إِلَيْنَا الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ وَاجْعَلْنَا مِنَ الرَّاشِدِينَ،اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ، وَأَحْيِنَا مُسْلِمِينَ، وَأَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِينَ غَيْرَ خَزَايَا وَلَا مَفْتُونِينَ،اَللّٰهُمَّ قَاتِلِ الْكَفَرَةَ الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيْلِكَ، وَيُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ، وَاجْعَلْ عَلَيْهِمْ رِجْزَكَ وَعَذَابَكَ،اَللّٰهُمَّ قَاتِلِ الْكَفَرَةَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ،إِلَهَ الْحَقِّ.

(مسند احمد مطبوعہ بیروت جلد3 صفحہ:424)

ترجمہ:اے اللہ!سب حمد وتعریف تجھے حاصل ہے۔جسے تو فراخی عطا کرے اُسے کوئی تنگی نہیں دے سکتااور جسے تو تنگی دے اسے کوئی کشائش عطا نہیں کرسکتا۔جسے توگمراہ قرار دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور جسے تو ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا۔جسے تو نہ دے اسے کوئی عطا نہیں کرسکتااور جسے تو عطا کرے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔جسے تو دورکردے اسے کوئی قریب نہیں کرسکتااور جسے تو قریب کرے اسے کوئی دور کرنے والا نہیں۔اے اللہ ہم پر اپنی برکتوں ، رحمتوں ،فضلوں اور رزق کے دروازے کھول دے۔اے اللہ میں تجھ سے ایسی دائمی نعمتیں مانگتا ہوں جو نہ کبھی زائل ہوں ،نہ ختم ہوں۔اے اللہ میں تجھ سے غربت وافلاس کے زمانہ کے لئےنعمتوں کا تقاضا کرتا ہوں اور خوف کے وقت امن کا طالب ہوں۔اے اللہ! جوکچھ تونے ہمیں عطا کیا اسکے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔اور جو تونے نہیں دیا اس کے شر سے بھی۔اے اللہ !ایمان ہمیں محبوب کردے،اور اسے ہمارے دلوں میں خوبصورت بنا دے،کفر،بدعملی اور نافرمانی کی نفرت ہمارے دلوں میں پیدا کردےاور ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں سے بنا۔اے اللہ! ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے،مسلمان ہونے کی حالت میں زندہ رکھ اور صالحین میں شامل کردے۔ہمیں رسوا نہ کرنا ، نہ ہی کسی فتنہ میں ڈالنا۔اے اللہ!ان کافروں کوخود ہلاک کر جو تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور تیری راہ سے روکتے ہیں۔ان پر سختی اور عذاب نازل کر ۔اے اللہ! اے سچوں کے معبود! اہل کتاب کافروں کو بھی ہلاک کر ۔

یہ مقدس الانبیاء ،خیر البشر پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی مشکل وقت کی دعا ہے۔

حضرت رفاعہ زرقی ؓ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد میں مشرکین کے واپس پلٹ جانے کے بعدرسولِ کریم ﷺ نےفرمایا صفیں درست کرلو تاکہ میں اپنے رب کی تعریف کروں۔صحابہؓ نے آپﷺ کے پیچھے صفیں باندھ لیں۔پھر آپﷺ نے مندرجہ بالا دعا پڑھی۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 مئی 2021