• 19 اپریل, 2024

فقہی کارنر

سونے، چاندی اور ریشم کا استعمال

(حضرت مسیح موعودؑ کی خدمت میں) عرض کی گئی کہ چاندی و غیرہ کے بٹن استعمال کئے جاویں؟ فرمایا:۔
تین چار ماشہ تک تو حرج نہیں لیکن زیادہ کا استعمال منع ہے۔ اصل میں سونا چاندی عورتوں کی زینت کے لئے جائز رکھا ہے۔ ہاں علاج کے طور پر ان کا استعمال منع نہیں جیسے کسی شخص کو کوئی عارضہ ہو اور چاندی سونے کے برتن میں کھانا طبیب بتلاوے تو بطور علاج کے صحت تک وہ استعمال کر سکتا ہے۔

ایک شخص آ نحضرت ﷺ کے پاس آیا۔ اُسے جوئیں بہت پڑی ہوئی تھیں۔ آپ ؐ نے حکم دیا کہ تو ریشم کا کرتہ پہنا کر اس سے جوئیں نہیں پڑتیں۔ (ایسے ہی خارش والے کے لئے ریشم کا لباس مفید ہے)۔

(البدر 24 اگست 1904ء صفحہ8)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

یوکرائن سے لٹویا آنے والے پناہ گزینوں کی امداد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 مئی 2022