• 6 مئی, 2024

آج کی دعا

اگرچہ میں نہیں مگر میری تحریریں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور بہت سے راست باز انگریز صداقت کا شکار ہو جائیں گے

اِنِّی سَاَنْصُرُکَ۔نصرت وفتح وظفر تابست سال۔اِنِّی اَجِدُ رِیْحَ یُوْسُفَ لَوْ لَا اَنْ تُفَنِّدُوْنِ

(تذکرہ صفحہ:419)

ترجمہ: میں تجھے جلد ہی مدد دونگا۔ نصرت اور فتح اور ظفر بیس سال تک۔ میں یوسف کی خوشبو پاتا ہوں اگر تم مجھے بہکا ہوا نہ کہو۔

یہ حضرت اقدس مسیح موعودؑ کو 1904ء میں الہام ہوا تھا۔ جس میں خدا تعالیٰ نے سلسلہ کو دی جانے والی مددونصرت اور فتح وظفر کی پیشگوئیوں کی خبر دی۔

یہ الہام 4جنوری اور 27جنوری 1904ء کا ہے۔ 1904ء میں 20 سال جمع کرنے سے 1924ء بنتا ہے۔

مذکورہ الہام میں 1924ءکی طرف اشارہ ہے۔جب مسجد فضل لندن کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ چنانچہ اب جو عظیم فتوحات کا سلسلہ شروع ہوا ہے ان کا تعلق اسی مسجد سے ہے۔ اور یہی سال طلوع الشمس من المغرب کا آغاز اور عالمی فتح و ظفر کی ابتداء ہے اورحضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس رؤیا کی تعبیر ہے جس کا ذکر کرتےہوئے حضورؑ تحریر فرماتے ہیں:
’’ایسا ہی طلوع شمس کا جو مغرب کی طرف سے ہوگا ہم اس پر بہر حال ایمان لاتےہیں ۔لیکن اس عاجز پر جو ایک رؤیا میں ظاہر کیا گیا وہ یہ ہےجو مغرب کی طرف سے آفتاب کا چڑھنا یہ معنی رکھتا ہے کہ ممالک مغربی جو قدیم سے ظلمت کفروضلالت میں ہیں آفتابِ صداقت سے منوّر کئے جائیں گے اور انکو اسلام سے حصّہ ملےگا اور میں نے دیکھا کہ میں شہر لنڈن میں ایک منبر پر کھڑا ہوں اور انگریزی زبان میں ایک نہایت مدلّل بیان سے اسلام کی صداقت ظاہر کر رہا ہوں ۔ بعد اس کے میں نےبہت سےپر ندے پکڑے جو چھوٹے چھوٹے درختوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور اُن کے رنگ سفیدتھے اور شاید تیتر کے جسم کے موافق اُن کا جسم ہو گا سو میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ اگرچہ میں نہیں مگر میری تحریریں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور بہت سے راست باز انگریز صداقت کا شکار ہو جائیں گے۔‘‘

(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد3 صفحہ:376۔377)

(بحوالہ تذکرہ صفحہ: 419، 420)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

حضور ایدہ اللہ کا لائیو خطاب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جون 2021