• 19 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 26 جولائی 2020ء

بیرونی ممالک سے آنے والا سامان تعطل کا شکار/وسیع پیمانہ پر ٹیسٹنگ کے ذریعہ وبا پر قابو /میکسکو میں قبروں پر قبریں بننا شروع/ یروشلم میں مظاہرے/شمالی کوریا میں لاک ڈاؤن کا نفاذ

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ60لاکھ55 ہزار                     اموات: 6لاکھ44ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 8385810
یورپ 3192041
جنوب مشرقی ایشیا 1732248
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1469979
افریقہ 679962
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 284321

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 4009808 143663
2 برازیل 2343366 85238 55891 1156
3 ہندوستان 1385522 32063 48661 705
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 8لاکھ 29ہزار

اموات: 17ہزار 5سو

ریکور ہونے والے: 4لاکھ 84ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 421996 6343
2 مصر 91583 4558 511 40
3 نائجیریا 39539 845

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس سے24 گھنٹوں میں 1لاکھ 44 ہزار افراد RECOVERہوئے ہیں۔جبکہ اب تک RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 92لاکھ67ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ17لاکھ85ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں12لاکھ79ہزار  جبکہ ہندوستان میں8لاکھ85ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک1لاکھ 64ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں4ہزار1سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • زیادہ تر افریقی ممالک کا انحصار  بیرونی ممالک سے آنے والی   امدادی اشیاء اور دیگر مصنوعات پر ہوتا ہے۔ البتہ موجودہ کورونا  حالات میں  اکثر بارڈرز اور فلائٹ کی بندش کی وجہ سے ان ممالک کو کافی مشکلات درپیش ہیں۔(DW)
  • دیگر براعظموں کی طرح براعظم افریقہ  بھی کورونا سے انتہائی متأثر ہوا ہے۔   جنوبی افریقہ سب سے زیادہ متأثر ہوا ہے جہاں ابھی تک وبا پر کنٹرول نہیں پایا جاسکا ، جبکہ اس کے مقابل پر دیگر  افریقی ممالک نے کافی حد تک قابو پالیا ہے۔ان ممالک میں وسیع پیمانہ پر  ٹیسٹنگ کے ذریعہ  وبا کی تشخیص کا عمل جاری ہے۔(DW)
  • میکسکو کا شمار بھی کورونا سے سب سے زیادہ متأثر ہونے والے ممالک میں سے ہے جہاں  کثرت اموات کے باعث  میتوں کی تدفین میں مشکلات درپیش ہیں۔ چنانچہ  Neyahualcoyotl کے شہر میں اب  ایک دوسرے کے اوپر تلے قبریں بنا نا شروع کردی گئی ہیں۔ نیز تابوتوں وغیرہ  کے بغیر ہی تدفین کی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جگہ بچائی جاسکے۔(DW)
  • اسرائیل میں کورونا  حالات میں  غیر مؤثر  طریق سے  امور چلانے کے الزام میں وزیر اعظم  ناتن یاہو کے خلاف  ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔  ہجوم  وزیراعظم ہاؤس واقع یروشلم کے باہر جمع ہوگیا  تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں تقریبا 2 ہزار افراد روزانہ کورونا میں مبتلا ہورہے ہیں(DW)
  • شمالی کوریا نے  چند معدودے مریضوں کے انکشاف کے بعد  جنوبی کوریا بارڈر سے ملحق Kaesong نامی شہر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ (DW)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ