• 26 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

الفضل کا ادبی معیار قابل فخر ہے جو کبھی متحدہ ہندوستان کا خاصہ ہوا کرتا تھا

برادرم ابو سعید مدیر اعلی الفضل آن لائن

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔ عید مبارک

کافی دنوں بعد پھر سے یہ چند سطور تحریر ہیں۔ گوناگوں مصروفیات کی وجہ سے وقفہ پڑ گیا ہے۔ معذرت خواہ ہوں۔

تمام مضامین سیر حاصل ہوتے ہیں۔ تشنگی باقی نہیں رہتی۔ آپ ہزاروں میل دور ہیں جس طرح ایک چھری دوسری چھری پر رگڑنے سے تیز ہوتی ہے۔ یہی حال قارئین کا ہے۔ کچھ باتیں سنی اور پڑھی ہوتی ہیں لیکن پھر بھی آپ کا انداز تحریر دلوں کو گرما دیتا ہے۔ سوچنے اور ان پر عمل کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ مغربی دنیا میں آپ کے اخبار کا ادبی معیار یقیناً قابل فخر ہے جو کبھی متحدہ ہندوستان کا خاصہ ہوا کرتا تھا۔ آپ کے قلمکار بھی ماشاء اللہ خوب ہیں۔ ظاہر ہے جنہیں سلطان القلم سے فیض ملا ہے۔

آپ کے اداریے بہت ہی جاندار اور انقلابی ہوتے ہیں جو دلوں میں ہلچل پیدا کرتے ہیں۔ یہ باتیں اور اخباروں میں پڑھنے کو نہیں ملتی ہیں اور نہ ہی سننے میں آتی ہیں۔ یہ سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔ پھر خطوط کا سلسلہ اخبار کی نمایاں کارکردگی کو واضح کرتا ہے۔ یہ طریق جاری رہنا چاہیے۔ آپ کا چہرہ ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ براہ مہربانی کسی اشاعت میں چہرہ سامنے لائیں تو آپ کی شخصیت کا تعارف بھی ہو جائے۔

جب بھی دیکھا ہے تجھے عالم نو دیکھاہے
مرحلہ طے نہ ہوا تیری شناسائی کا

بہت دور ہیں دعاؤں کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ جلسہ سالانہ لندن اور جرمنی کی پھر سے شروعات ہو تو ممکن ہے ملاقات ہو سکے۔ خطبہ نمبر بھی ایمان افروز ہوتا ہے۔

والسلام محمد عمر تیما پوری انڈیا

کوآرڈینیٹر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ

(ادارہ۔ جزاکم اللہ خیرا۔ الفضل کی ترقی کے لئے دعائیں کرتے رہا کریں اور تمام مضمون نگاروں کے لئے بھی۔ اخبار کو اپنے کولیگز میں promote کرتے رہیں۔ کان اللہ معکم)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جولائی 2021