• 29 اپریل, 2024

پاک محمد مصطفیؐ نبیوں کا سردار

پاک محمد مصطفیؐ نبیوں کا سردار
(کلام سیدہ نواب مبارکہ بیگمؓ)

جب وقت مصائب کی صورت اک بندے کو دکھلاتا ہے
جب تاریکی چھا جاتی ہے غم کا بادلِ گھر آتا ہے

ہر گام پہ پاؤں پھسلتے ہیں آفات کے جھکڑ چلتے ہیں
جب صبر کا دامن ہاتھوں سے رہ رہ کر چھوٹا جاتا ہے

جب آنکھیں بھر بھر آتی ہیں اُمیدیں ڈوبی جاتی ہیں
جب یاس کا دریا چڑھتا ہے دل اس میں غوطے کھاتا ہے

جب ناؤ بھنْور میں گھرتی ہے جب موت نظر میں پھرتی ہے
جب حیلے سب ہو چکتے ہیں انساں بے بس ہو جاتا ہے

جب دم سینے میں گھُٹتا ہے جب دل میں ہوکیں اٹھتی ہیں
جب ’’جینا‘‘ کڑوا لگتا ہے، جب ’’مرنا‘‘ دل کو بھاتا ہے

جب بڑے بڑے جی چھوڑتے ہیں جاں دینے کوسرپھوڑتے ہیں
اس وقت بس ایک ’’مسلماں‘‘ ہے جو صبر کی شان دکھاتاہے

یہ برکت سب ’’اسلام‘‘ کی ہے تعلیم اس ر حمتِ عام کی ہے
جو ’’نسخۂ تسکیں‘‘ وہ لایا دل مسلم کا ٹھیراتا ہے

بے آس کی آس بن جاتا ہے
بھیج درود اس محسن پر تو دن میں سو سو بار

(درعدن صفحہ14-19 ایڈیشن 2008ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ