• 27 اپریل, 2024

خدا نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا

حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ہم حضرت عمر ؓ کے ساتھ مکہ اور مدینہ کے درمیان کسی جگہ تھے۔ آپ نے ہمیں اہل بدر کے بارہ میں بتانا شروع کیا اور فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ بدرسے ایک روز قبل ان کفار مکہ کی قتل گاہیں بتائیں اور فرمایاکہ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تویہ کل فلاں فلاں کی قتل گاہ ہوگی۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا: مجھے اس ذات کی قسم جس نے آپ ؐ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے وہ بعینہ ٖ وہیں پر گرے۔ بعد میں انہیں ایک گڑھے میں ڈال دیا گیا۔ پھر رسول کریم ﷺ تشریف لائے اور دو دفعہ نام لے کر آواز دی کہ اے فلاں بن فلاں! کیا تم نے وہ وعدہ سچ نہیں پایا جو تمہارے ربّ نے تم سے کیا تھا؟ مَیں نے تو اس وعدہ کو سچ ہی پایا ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ سے کیا ہے۔ اس پر حضرت عمر ؓنے عرض کی: کیا آپ ﷺ مُردوں سے باتیں کرتے ہیں جن میں کوئی روح نہیں۔ آپ ؐنے فرمایا کہ تم میری باتوں کو ان سے زیادہ نہیں سنتے۔

(سنن نسائی کتاب الجنائز باب ارواح المؤمنین)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 اگست 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ