• 28 اپریل, 2024

آج کی دعا

زَوَّدَكَ اللّٰهُ التَّقْوىٰ قَالَ زِدْنِيْ قَالَ وَغَفَرَ ذَنْبَكَ۔۔۔ وَيَسَّرَ لَكَ الْخَيْرَ حَيْثُمَا كُنْتَ

(جامع ترمذی۔ أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ ﷺباب منہ حدیث: 3444)

ترجمہ: اللہ تجھے تقویٰ کا زاد سفر دے ۔۔۔ اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے ۔۔۔ جہاں کہیں بھی تم رہو اللہ تعالیٰ تمہارے لیے خیر (بھلائی کے کام) آسان کر دے۔

یہ سید ومولیٰ مقدس الانبیاء ،خیر البشر پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی الوداع کرنے کی دعا ہے۔

حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بوقتِ الوداع یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔

حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آکر عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سفر پر نکلنے کا ارادہ کر رہا ہوں، تو آپ مجھے کوئی توشہ دے دیجئے، آپ نے فرمایا:› اللہ تجھے تقویٰ کا زاد سفر دے، اس نے کہا: مزید اضافہ فرما دیجئے، آپ نے فرمایا:› اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے، اس نے کہا: مزید کچھ اضافہ فرما دیجئے، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں›، آپ نے فرمایا:› جہاں کہیں بھی تم رہو اللہ تعالیٰ تمہارے لیے خیر (بھلائی کے کام) آسان کر دے۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 اگست 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ