• 20 جولائی, 2025

آج کی دعا

لَا تَحۡزَنۡ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا

(سورۃ التوبۃ آیت نمبر40)

ترجمہ: غم نہ کر یقیناً اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

یہ قرآن مجید کی پریشانی اور بے قراری کے وقت توکل علی اللہ کی بہت پیاری دعا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے جب پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کو ہجرت مدینہ کا حکم فرمایا اس وقت حضرت ابوبکر صدیقؓ آپﷺکے ہمراہ تھے۔ دوران سفر آپﷺ نے غارِثور میں پناہ لی۔حضرت ابوبکر صدیقؓ بیان فرماتے ہیں کہ سفرِ ہجرت کے دوران جب سراقہ گھوڑے پر سوار تعاقب کرتے ہوئے ہمارے قریب پہنچ گیا تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ! اب تو پکڑنے والے بالکل سر پر آن پہنچے اور میں اپنے لئے نہیں بلکہ آپ کے لئے فکر مند ہوں ۔آپﷺ نے فرمایا لَا تَحۡزَنۡ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا چنانچہ اسی وقت آپ کی دعا سے سراقہ کا گھوڑا زمیں میں دھنس گیا، اور وہ آپ ﷺ کی خدمت میں امان کا طلبگار ہوا۔

(السیرۃ الحلبیہ جلد2 صفحہ 43)

حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے غلامِ صادق حضرت مسیحِ موعودؑکو 23فروری 1907 کو الہام ہوا:

’’لَا تَحۡزَنۡ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا کسی دوست کو اس میں تسلی دی گئی ہے گویا میں تسلی دونگا‘‘۔

(بدر جلد6 نمبر9 مورخہ 28فروری 1907)
(تذکرہ صفحہ 590)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 اکتوبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اکتوبر 2020