• 29 اپریل, 2024

حوالہ دینے میں احتیاط

مکرمہ فائقہ بشریٰ (جو الفضل کے لئے پروف اور کمپوزنگ کی خدمت بجا لاتی ہیں) قارئین سے درخواست کرتی ہیں۔

مضمون نگار حوالہ جات لکھتے ہوئے خاص احتیاط برتا کریں۔ حوالہ کی اصل کتاب سے تصدیق کر لیا کریں اور حوالہ مکمل لکھا کریں کیونکہ الفضل میں شائع مضامین جماعتی تاریخ کا حصہ ہیں اور تاریخ کو صحیح طرح محفوظ کرنے کے لئے حوالوں کا درست ہونا ضروری ہے۔

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ کو من وعن بالکل اسی طرح لکھا جائے، مختصر کرنے کے لئے اپنے الفاظ میں نہ لکھا جائے، اگر اندر سے کچھ حصہ یا جملہ چھوڑنا ہو تو ’’۔ ۔ ۔‘‘ لگا کر پھر شروع کیا جائے اور ایڈیشن بھی ساتھ لکھا جائے۔

بعض لوگ ’’ایضاً صفحہ ۔۔۔‘‘ یا صرف صفحہ نمبر لکھ دیتے ہیں۔ ارشاد کے ساتھ پورا حوالہ لکھا کریں۔

جزاکم اللّٰہ احسن الجزاء

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ