حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’دعا عبادت کا مغز ہے‘‘۔
(ترمذی ابواب الدعوات باب ماجاء فی فضل الدعاء)
حضرت ابن عمرؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’دعا ایسی مصیبت سے بچانے کے لئے بھی فائدہ دیتی ہے جو نازل ہو چکی ہو اور ایسی مصیبت کے بارہ میں بھی جو ابھی نازل نہ ہوئی ہو۔ پس اے اللہ کے بندو! دعاکو اپنے اوپر لازم کر لو‘‘۔
(ترمذی ابواب الدعوات حدیث3548)