• 26 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

روزِ جمعہ

’’روز جمعہ ایک اسلامی عظیم الشان تہوار ہے اور قرآن شریف نے خاص کر اس دن کو تعطیل کا دن ٹھہرایا ہے۔ اور اس بارہ میں خاص ایک سورۃ قرآن شریف میں موجود ہے جس کا نام سورۃ الجمعہ ہے اس میں حکم ہے کہ جب جمعہ کی بانگ دی جائے تو تم دنیا کا ہر ایک کام بند کر دواور مسجدوں میں جمع ہو جاؤ اور نماز جمعہ کو اس کی تمام شرائط کے ساتھ ادا کرواور جو شخص ایسا نہ کرے گا وہ سخت گناہ گار ہے اور قریب هے کہ اسلام سے خارج ہواور جس قدر جمعہ کی نماز اور خطبہ سننے کی قرآن شریف میں تاکید ہے اس قدر عید کی نماز کی بھی نہیں۔‘‘

(مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ 287-288)

آجکل ان مغربی ممالک میں بھی جابز پراوریونیورسٹیوں میں Prayer Rooms ہوتے ہیں جہاں با سہولت نماز جمعہ ادا کی جا سکتی ہے یالنچ بریک کو اگر ممکن ہو سکے تو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ روز ِ جمعہ کی اہمیت و فضیلت احادیث نبویﷺ میں بار بار بیان ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو جمعۃ المبارک کی خاص برکات کا وارث بنا دے، آمین۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

فیسپاکو، بر کینا فاسو میں تبلیغی اسٹال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 نومبر 2021