• 24 اپریل, 2024

ایک ضروری اعلان

ادارہ الفضل آن لائن کو بعض رپورٹس انگریزی زبان میں موصول ہوتی ہیں جو اردو زبان میں ترجمہ کر کے الفضل کی زینت بنتی اور قارئین کے ایمانوں کو جلا اور دلوں کو گرمانے کا مؤجب بنتی ہیں۔

آپ تمام دوست و خواتین میں سے بعض ایسے ہوں گے جن کو اللہ تعالی نے انگریزی سے اردو ترجمہ کرنے کی صلاحیتوں اور استعدادوں سے نواز رکھا ہے۔ ایسے دوست و خواتین جو اپنے آپ کو رضاکارانہ طور پر الفضل آن لائین کے لئے خدمت بجا لانے کی سعادت پانا چاہتے ہیں وہ اپنے نام مع واٹس ایپ فون اور ای میل ایڈریس editor@alfazlonline.org یا واٹس ایپ نمبر 00447376159966 پر آج ہی مطلع فرمائیں۔

اس ضمن میں یہ بھی عرض ہے کہ اگر آپ کے کوئی عزیز یا دوست یہ خدمت برضا و رغبت ادا کرنا چاہیں تو ان کے نام بھی بھجوائے جا سکتے ہیں۔ الفضل میں یہ رپورٹس مترجم کے نام کے ساتھ طبع ہوں گی اور حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ کی خدمت میں یہ تمام نام بغرض دعا پیش کئے جائیں گے۔

ان شاء اللّٰہ۔ کان اللّٰہ معکم و ایدکم

(ایڈیٹر الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی