• 24 جولائی, 2025

آج کی دعا

رَبِّ تَوَفَّنِيْ مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ

(تذکرہ صفحہ563)

ترجمہ: اے میرے خدا! اسلام پر مجھے وفات دے۔ اور نیکو کاروں کے ساتھ مجھے ملا دے۔

یہ حضرت مسیحِ موعودؑ کی صلحاء کے ساتھ شامل ہونے کی الہامی دعا ہے۔

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جماعت کومندرجہ بالا دعا کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک خاص دعا ہے: رَبِّ تَوَفَّنِيْ مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ۔ کہ اے میرے خدا! اسلام پر مجھے وفات دے اور نیکو کاروں کے ساتھ مجھے ملا دے۔

ہمیشہ ہم صالحین کے ساتھ شامل ہونے والے ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہماری دعائیں قبول فرمائے۔ ہمیں اُس طریق پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے جس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیں چلانا چاہتے ہیں۔

(خطبہ جمعہ 20؍ مئی 2011ء)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 دسمبر 2020