• 20 اپریل, 2024

قادیان ایک یادگار سفر

پانچ سال پہلے کی بات ہے 2015ء میں جب میں اپنے گھر والوں کے ساتھ قادیان جلسہ پر گیا تھا۔ ایک احمدی کی زندگی میں قادیان کا جلسہ سچ میں بہت یادگار رہ جاتا ہے کیوں کہ اس جلسے کی بدولت ہمیں یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ کہاں کہاں سے لوگ صرف اس لیے کہ وُہ اس پاک زمین جس پر ہمارے پیارے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نزول ہوا دیکھ سکیں اس جلسے کے لیے آتے ہیں، اس سال بھی دُنیا کے ہر کونے سے لوگ آئے تھے۔مجھے بہت سے لوگوں کو ملنے کا موقع ملا۔

میں اُس وقت چونکہ اپنی فیملی کے ساتھ گیا تھا تو ہم اکٹھے ایک گھر میں رہے تھے۔وہاں کی ہوا ہی تبدیل تھی۔ وہاں کی ہوا انسان کو بدل کر رکھ دیتی ہے۔وہ انسان کو اللہ کے قریب کردینے والی ہوا ہے۔ وہاں انسان کا دل کرتا ہے کے وُہ صبح اٹھے گرم بستر چھوڑے اور وضو کر کے اللہ کی عبادت شروع کردے۔ جلسہ نام ہی اس چیز کا ہے اور قادیان جا کر عبادت کا اپنا ہی مزہ ہے۔ وُہ صبح تہجد کے لیے اٹھنا۔وُہ مسجد مبارک جانا اور سب کی کوشش ہونا کہ کاش امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا موقع ملے۔میری یہ کوشش ہوتی تھی کہ ہو سکے تو مسجد کے پرانے حصے میں نماز پڑھنے کا موقع ملے۔ اُس محراب کے پیچھے جہاں کبھی حضرت مسیح موعودؑ نے نماز پڑھائی اور اس جگہ بیٹھ کر جمعہ پڑھا جائے جہاں کبھی حضور نے خطبہ الہامیہ دیا تھا۔ اور یہ خواہش تقریباً پوری بھی ہوئی کچھ اس طرح کہ جمعه کے روز جو ہمارا قادیان میں آخری جمعہ تھا۔ چونکہ ہر سرائے میںخطبہ جمعہ سنا جاتا تھا اور ہم سرائے میں نہیں رہ رہے تھے تو ہم مسجد مبارک آگئے اور وہاں بیٹھ کر خطبہ سنا۔ بہت زیادہ مزہ آیا۔

وہاں کا کھانا تو بہت ہی زبردست تھا کہ تعریف کے قابل۔لنگر کی دال، ساتھ لنگر کی روٹی ہر آنے جانے والے کو یاد ہوگی اور وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی نے دل جیت لیا۔پتہ لگتا تھا کے ہم مہدی کے شہر میں آئے ہیں۔وُہ سفرِ قادیان بہت یادگار تھا ۔

جیسا کہ میں نے شروع میں بتایا کہ ہر شہر ہر ملک سےبہت زیادہ لوگ آئے تھے۔ میں نے وہاں جلسہ کے آخری دن حضور کے اختتامی خطاب کے بعد باہر سےآنےوالے لوگوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور میرے بھائی شعور احمد نے بھی میرے پاس اُن یادگار لمحات کی ہر تصویر تو نہیں ہے لیکن یہ کچھ یادیں ہیں جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

اُس جلسہ میں سچ میں بہت مزا آیا۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو بھی توفیق دے کہ آپ قادیان جائیں اور اپنےساتھ بہت یادگار لمحات لے کر واپس آئیں۔آمین

یہ جلسہ ہمارا یہ دن برکتوں کے
خدا کی عنایت اور شفقتوں کے

(مرسلہ: ابن مقبول احمد ظفر (مرحوم))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 دسمبر 2020