• 27 جولائی, 2024

مسجد مریم۔ گولوے آئرلینڈ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عیسائیت کے گھڑ آئرلینڈمیں پہلی مسجد کا سنگ بنیاد گولوے کے شہر میں، جو ایک لحاظ سے دنیا کا کنارہ ہے، ستمبر 2010ء میں رکھا اور 26ستمبر 2014ء میں اس کا باقاعدہ افتتاح فرمایا۔

زمین کا کل رقبہ 2400مربع میٹر ہے یعنی پونے ایکڑ سے تھوڑا سا کم۔ مسجد کا مسقف حصہ ہے وہ 217 مربع میٹر ہے اور یہ جگہ 2009ء میں پانچ لاکھ پندرہ ہزار یورو کی لاگت سے خریدی گئی تھی۔ پھر اس کی تعمیر پر تقریباً گیارہ لاکھ یورو کے اخراجات آئے۔ مین ہال اور دوسری جگہوں کو ملا کے ان میں تقریباً دو سو کے قریب لوگ نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اس مسجد سے ملحقہ دو دفاتر بھی ہیں۔ اس زمین پر ایک مکان بھی بنا ہواتھا جو تین کمروں پر مشتمل ہے اور اس میں کچن وغیرہ بھی بنا ہوا ہے۔ سترہ گاڑیوں کی پارکنگ کی بھی گنجائش ہے۔ پھر اس زمین کی لوکیشن (Location) بڑی اچھی ہے۔ قریب ہی یہاں گھوڑ دوڑ کا ریسنگ گراؤنڈ (Racing ground) ہے جہاں سے یہ خوبصورت مسجد بڑی اچھی طرح نظر آتی ہے۔ مسجد کے گرد کافی آبادی ہے اور مسجد کے سامنے سے تقریباً روزانہ ہی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ گزرتے ہیں۔ گولوے ایئر پورٹ بھی دس منٹ کے فاصلے پر ہے۔ مسجد کے افتتاح سے کچھ عرصہ قبل دو اور مکان بھی خریدے گئے جو بالکل مسجد کے پیچھے دیوار کے ساتھ لگتے ہیں۔

جماعت آئرلینڈ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیشِ نظر مسجد کے پیچھے ایک نئے ہال کی تعمیربھی کی گئی ہے جو اکتوبر 2022ء میں مکمل ہوئی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس نئے ہال کا نام ’’مسرور ہال‘‘ رکھا ہے۔

(عطاء الر حمٰن خالد۔ مربی سلسلہ ڈبلن آئرلینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی