• 19 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

مکرمہ فرحت ضیاء راٹھور۔ جرمنی سے لکھتی ہیں:
حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ۔آپ کی تحریریں ان کے بیش قیمت الفاظ نوک قلم پر آتے ہی سیدھے دلوں میں اترنے لگتے ہیں ۔ ہر خیال جو نوک قلم سے نکلتا ہے اذہان و قلوب کو ایک نئی جلا بخشتا چلا جاتا ہے اس پرمستزاد یہ کہ آپ کا لکھنے والوں پر حسن ظن رکھنا ،حوصلہ افزائی کرنے کا فن کمال ہے۔

اپنا حال تو اس بچے کی مانند ہے جو کورے کاغذ پر آڑی ترچھی لکیریں کھینچ دے کبھی وہ لکیریں لمبی ہوں اور کبھی چھوٹی کبھی موٹی اور کبھی اتنی باریک کہ لکیر ہونے کا احساس ہی مٹنے لگے، ان بے ترتیب لکیروں کو اس طرح توقیر بخشتے ہیں کہ خود پر ناز ہونے لگتا ہےاور قلم بےتاب ہو کر لکھنے کے لئے مچلنے لگتا ہے۔

ہر بار جب بھی اپنی حقیر سی کاوش کو الفضل کے بابرکت صفحات پر دیکھا تو دل حمد سے بھر گیا اور آپ کے لئے بھی دعائیں زیر لب رہیں۔

آج صد سالہ جوبلی کے حوالے سے جو خراج تحسین آپ نے خاکسار کو بخشا ہے اس فہرست میں جگہ دی جہاں جگہ ملنا سعادت ہے۔ تو اللہ تعالیٰ کے شکر کے ساتھ ساتھ آپ کے لئے اور آپ کی ٹیم کے لئے بھی دل دعاؤں سے بھر گیا۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی