• 26 اپریل, 2024

برکینا فاسو کے شہداء کے نام

خبر ہم کو آئی ہے دل سوز آج
کہ افریقہ میں اب تک ہے ظلمت کا راج

دیکھو! افریقہ روشن ہوا نور سے
جو نکلا شہیدوں کے دل سے ہے آج

مرے بھائیو! تم تھے گھر میں خدا کے
شہادت کا بخشا گیا تم کو تاج

نئی زندگی تم کو بخشی خدا نے
خدا کا ہے دونوں جہانوں میں راج

ہمیشہ کی تم کوملی ہے حیات
رہو جنتوں میں رہو خوش مزاج

ہوئے سرخ رُو شمسؔ بھائی ترے
کہ مولا نے رکھی ہے ان سب کی لاج

(ڈاکٹر محمد جلال شمس۔ یوکے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی