• 26 اپریل, 2024

جامعہ احمدیہ سے فارغ التحصیل ہوتے وقت

دل حزیں ہے آج تجھ کو چھوڑ کر جاتے ہیں ہم
تجھ سے وہ رشتہ پرُانا توڑ کر جاتے ہیں ہم

یاد ہے اک ایک لمحہ جو گزارا تھا یہاں
کیا ہی اچھا وقت تھا گزرا جو تیرے درمیاں

بے ہنر تھا ناسمجھ تھا جبکہ یاں آیا تھا میں
ہاں مگر اخلاص سے بھر پور دل لایا تھا میں

علم کی دولت سے دامن تو نے میرا بھر دیا
وَاقفِ اسرارِ عالم تو نے مجھ کو کردیا

ہیں سبھی تعریف کے قابل اساتذہ کرام
جِن کے ہاتھوں نے پلائے اُلفتِ احمد کے جام

رفعتیں جن کی ثریا سے فزوں تر ہو گئیں
ہر قدم پر جن کی باتیں میری رہبر ہو گئیں

کیا کریں مجبور ہیں اب چھوڑ کر جاتے ہیں ہم
تجھ سے وہ رشتہ پرانا توڑ کر جاتے ہیں ہم

مجھ سے بڑھ کر آئیں گے، طُلاّب بے شک آئیں گے
علم سے بھر کر وہ دامن اپنا واپس جائیں گے

شمسّ بے ماید خدا سے کرتا ہے یہ التجا
اپنی رحمت سے تجھے آباد رکھے وہ سدا

تجھ پہ ہو بارش خدا کے فضل کی لیل و نہار
رحمت مولیٰ رہے تجھ پر سدا لیل و نہار

(ڈاکٹر محمد جلال شمس ۔ لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 فروری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 فروری 2020