• 20 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ فَرِّقْ بَیْنَ صَادِقٍ وَّ کَاذِبٍ

(حقیقۃ الوحی۔ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ411)

ترجمہ: اے میرے خدا! صادق اور کاذب میں فرق کرکے دکھلا۔

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کی حق و باطل میں فرق کرنے کی الہامی دعا ہے۔

پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز احباب جماعت کو اس دعا کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
پھر مئی 1906ء کا الہام ہے ’’رَبِِّ فَرِّقْ بَیْنَ صَادِقٍ وَّ کَاذِبٍ۔ یعنی اے میرے خدا! صادق اور کاذب میں فرق کرکے دکھلا۔‘‘

(الحکم جلد10 نمبر20 مؤرخہ 10؍ جون 1906ء۔ حقیقۃ الوحی۔ روحانی خزائن جلد22 صفحہ411 حاشیہ تذکرہ صفحہ532 ایڈیشن چہارم)

آجکل مختلف جگہوں پر دنیا میں مسلمان ملکوں میں مُلّاں بھی بڑا تیز ہوا ہوا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں ایسے نازیبا اور گھٹیا الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں کہ ان کو سن کر سینہ چھلنی ہو جاتا ہے۔ یہ دعا بہت کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ یا تو ان کو عقل دے یا پھر ایسا واضح فرق دکھلائے اور ان کو اپنے انجام تک پہنچائے کہ جو دوسروں کے لئے بھی عبرت بن جائیں۔

(خطبات مسرور جلد4 صفحہ524)

پھر بہارِ دیں کو دکھلا دے اے میرے پیارے قدیر
کب تلک دیکھیں گے ہم لوگوں کے بہکانے کے دن
دن بہت ہیں سخت اور خوف و خطر ہے درپیش
پر یہی ہیں دوستوں اس یار کے پانے کے دن
اے میرے یارِ یگانہ! اے میری جاں کی پناہ
کر وہ دن اپنے کرم سے دیں کے پھیلانے کے دن

(حقیقۃ الوحی۔صفحہ:738۔739روحانی خزائن جلد22)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 فروری 2021