• 25 اپریل, 2024

اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو خلافت سے وابستہ رکھے

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ فرماتے ہیں: ’’میں ایک بات اور کہنا چاہتا ہوں اور یہ وصیت کرتا ہوں کہ تمہارا اعتصام حبلاللہ کے ساتھ ہو۔ قرآن تمہارا دستورالعمل ہو۔ با ہم کوئی تنازع نہ ہو کیونکہ تنازع فیضانِ الہٰی کو روکتا ہے۔ موسیٰ علیہ السلام کی قوم جنگل میں اس نقص کی وجہ سے ہلاک ہوئی۔ رسول اللہ ﷺ کی قوم نے احتیاط کی اور وہ کامیاب ہوگئے۔ اب تیسری مرتبہ تمہاری باری آئی ہے۔ اس لئے چاہئے کہ تمہاری حالت اپنے امام کے ہاتھ میں ایسی ہو جیسے میت غسّال کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ تمہارے تمام ارادے اور خواہشیں مردہ ہوں اور تم اپنے آپ کو امام کے ساتھ ایسا وابستہ کرو جیسے گاڑیاں انجن کے ساتھ اور پھر ہر روز دیکھو کہ ظلمت سے نکلتے ہو یانہیں۔ استغفار کثرت سے کرو اور دعاؤں میں لگے رہو۔ وحدت کو ہاتھ سے نہ دو۔ دوسرے کے ساتھ نیکی اور خوش معاملگی میں کوتاہی نہ کرو۔ تیرہسو برس کے بعد یہ زمانہ ملا ہے اور آئنده یہ زمانہ قیامت تک نہیں آسکتا۔ پس اس نعمت کا شکر کرو کیونکہ شکر کرنے پر ازدیادِ نعمت ہوتا ہے۔ لَئِنۡ شَکَرۡتُمۡ لَاَزِیۡدَنَّکُمۡ (ابراہیم:8) لیکن جو شکر نہیں کرتا وہ یاد رکھے:اِنَّ عَذَابِیۡ لَشَدِیۡدٌ (ابراہیم:8)‘‘

(خطبات نورصفحہ131)

اللہ تعالیٰ ہر احمدی کواس سے محفوظ رکھے اور ہمیشہ خلافت سے وابستہ رکھے۔‘‘

(خطبات مسرورجلداوّل ص21)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ