• 19 اپریل, 2024

آج کی دعا

قالَ رَبِّ احۡکُمۡ بِالۡحَقِّ ؕ وَ رَبُّنَا الرَّحۡمٰنُ الۡمُسۡتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُوۡنَ

(سورۃ الانبیاء:113)

ترجمہ: اُس (یعنی رسول) نے کہا اے میرے ربّ! تُو حق کے ساتھ فیصلہ کر۔ اور ہمارا ربّ وہ رحمان ہے جس سے مدد کی استدعا کی جاتی ہے اُس کے خلاف جو تم باتیں بناتے ہو۔

یہ قرآنِ مجید کی خدا تعالیٰ کے حضور سچے فیصلہ کی دعا ہے۔

حضرت قتادہ ؓ کہتے ہیں کہ جب نبی کریم ﷺ کو کوئی جنگ درپیش ہوتی تو اس موقع پر آپﷺ بالخصوص یہ دعا کرتے تھے۔

(تفسیرالدرالمنثورللسیوطی)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اپریل 2021