خلافت سے محبت اور ادب کا تقاضا
حضورِ انور ایّدہ اللہ بنصرہ العزیز کے لائیو خطبہ جمعہ کے دوران اکثر اوقات لوگ اپنے شعبہ جات سے متعلق پیغامات تنظیمی گروپس پر بھیج دیتے ہیں۔ اور یوں ضروری میسج سمجھ کر فون پکڑا جاتا ہے جو کہ خطبہ سے توجہ ہٹانے کا باعث بنتا ہے۔
خلافت سے محبت اور ادب کا تقاضا یہ ہے کہ خطبہ جمعہ کے دوران فون کے ہر دو استعمال (میسج بھیجنے اور وصول کرنے) سے گریز کیا جائے چاہے وہ جماعتی نوعیت کے ہوں یا ذاتی نوعیت کے۔
(مرسلہ :ثمرہ خالد۔ جرمنی)