• 2 اگست, 2025

آج کی دعا

يَهْدِيكُمُ اللّٰهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ

(بخاری كِتَابُ الأَدَبِ بَابُ إِذَا عَطَسَ كَيْفَ يُشَمَّتُ حدیث:6224)

ترجمہ: اللہ تمہیں سیدھے راستہ پر رکھے اور تمہارے حالات درست کرے۔

یہ مقدس الانبیاء، خیر البشر پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی اپنی امت کو بتائے گئے آدابِ مجلس ہیں۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی چھینکے تو الحمدللّٰہ کہے اور اس کا بھائی یا اس کا ساتھی ’’يَرْحَمُكَ اللّٰهُ‘‘ کہے۔ جب ساتھی يَرْحَمُكَ اللَّهُ کہے تو اس کے جواب میں چھینکنے والا ’’يَهْدِيكُمُ اللّٰهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ‘‘ کہے ۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی اکرم ﷺ کو جب چھینک آتی تھی تو اپنے ہاتھ سے یا اپنے کپڑے سے منہ ڈھانپ لیتے، اور اپنی آواز کو دھیمی کرتے۔

(جامع ترمذی بَاب مَا جَاءَ فِي خَفْضِ الصَّوْتِ وَتَخْمِيرِ الْوَجْهِ عِنْدَ الْعُطَاسِ حدیث: 2745)

حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہود نبی اکرم ﷺ کے پاس ہوتے تو یہ امید لگا کر چھینکتے کہ آپ ﷺ ان کے لیے يَرْحَمُكم اللَّهُ (اللہ تم پر رحم کرے) کہیں گے۔ مگر آپ ﷺ اس موقع پرصرف یہ کہتے ’’يَهْدِيْكُمُ اللّٰهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ‘‘ (اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری اصلاح کر دے)۔

(جامع ترمذی أَبْوَابُ الِاسْتِئْذَانِ وَالْآدَابِ حدیث: 2739)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 مئی 2021