اَللّٰهُمَّ زِدْ بَيْتَكَ هٰذَا تَشْرِيْفًا وَّتَعْظِيْمًا وَّتَكْرِيْمًا وَّبِرًّا وَّمَهَابَةً وَّزِدْ مَنْ شَرَّفَهٗ وَعَظَّمَهٗ مِمَّنْ حَجَّهٗٓ أَوِ اعْتَمَرَهٗ تَعْظِيْمًا وَّتَشْرِيْفًا وَّبِرًّا وَّ مَھَابَۃً۔
(معجم الاوسط للطبرانی جلد6 صفحہ183)
ترجمہ: اے اللہ! اپنے اس گھر (بیت اللہ) کو بزرگی عزت وعظمت نیکی اور رعب میں زیادہ کر۔ اور حج وعمرہ کرنے والوں میں سے جو اس کی تقدیس وتعظیم کرے اسے بھی عظمت و شرف اور نیکی و رعب میں بڑھا۔
یہ سید ومولیٰ ،مقدس الانبیاء پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی بیت اللہ کے دیدا ر کے وقت کی دعا ہے۔
حضرت حذیفہ بن اسیدؓ سے روایت ہے کہ رسولِ کریمﷺ جب بیت اللہ پر نظر فرماتے تو مندرجہ بالا دعا پڑھتے تھے۔
(مرسلہ:مریم رحمٰن)