• 29 اپریل, 2024

ترانہ واقفینِ نَو

ہم واقفینِ نَو ہیں
دنیا کو جیت لیں گے

قرآن پڑھ کے اچھے
انسان ہم بنیں گے

سیکھیں گے ہم نمازیں
اور شوق سے پڑھیں گے

آقا جو رہ بتائیں
اُس پر سداچلیں گے

سچ بات ہم سنیں گے
سچ بات ہم کہیں گے

دنیا کو راستی سے
ہم آشنا کریں گے

ہم کلیاں پھول بن کر
خوشبو دیا کریں گے

آقا کی ہم دعا ہیں
پھولیں گے اور پھلیں گے

ہم صاف ستھرے بچے
گندے نہیں رہیں گے

کھیلیں گے وقت پر ہم
اور وقت پر پڑھیں گے

بولیں گے پیار سے ہم
جھگڑا نہیں کریں گے

اللہ کی نعمتوں کو
ضائع نہیں کریں گے

ہم چاند، ہم ستارے
ہم روشنی بنیں گے

ماں باپ کے کرم کے
ممنون ہم رہیں گے

اُن کے لیے ہمیشہ
دل سے دعا کریں گے

سب واقفینِ نَو کے
حق میں دعا کریں گے

(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ