• 9 مئی, 2025

اے اللہ! محمدؐ اور محمدؐ کی آل پر رحم فرما

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت کعب بن عجرہؓ ملے۔ انہوں نے کہا : کیا میں آپ کے سامنے ایک تحفہ نہ پیش کروں جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا؟ میں نے کہا: کیوں نہیں مجھے وہ تحفہ دیں۔ انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا۔ ہم نے کہا: یا رسول اللہؐ!آپ کے اور آپ کے اہل بیت کے لئے دعائے رحمت کیونکر کی جائے۔ کیونکہ اللہ نے ہمیں یہ تو سکھلا دیا ہے کہ ہم سلامتی کی دعا کیونکر کریں۔ آپؐ نے فرمایا: یوں کہو: اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

یعنی اے اللہ! محمدؐ اور محمدؐ کی آل پر رحم فرما۔ جیسا کہ تو نے ابراہیمؑ اور ابراہیمؑ کی آل پر رحم کیا۔ یقیناً تو بہت ہی خوبیوں والا (اور) بڑی شان والا ہے۔ اے اللہ! تومحمدؐ اور محمدؐ کی آل پر برکت نازل فرما۔ جیسا کہ تو نے ابراہیمؑ اور ابراہیمؑ کی آل پربرکت نازل کی۔ یقیناً تو بہت ہی خوبیوں والا (اور) بڑی شان والا ہے۔

(الصحیح البخاری کتاب احادیث الانبیاء ،حدیث 3370)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اگست 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اگست 2020