• 6 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

حالتِ سجدہ کی دعائیں

حضرت محمدؓ بن مسلمہ کی روایت کے مطابق رسول کریم ﷺرات کو نماز تہجد کے سجدوں میں یہ دُعاکرتے تھے:

اَللّٰھُمَّ لَکَ سَجَدْتُّ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ سَجَدَ وَجْھِیْ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَ صَوَّرَہٗ وَ شَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ تَبَارَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الخَالِقِیْنَ

(مسلم کتاب صلوٰۃ)

ترجمہ:اے اللہ! تیرے لئے میں نے سجدہ کیا اور تجھ پر میں ایمان لایا اور تیری فرمانبرداری کی۔ اے میرے مولیٰ!تو ہی میرا ربّ ہے میرا چہرہ اس ذات کے لئے سجدہ ریز ہے جس نے اسے پیدا کیا اورشکل و صورت بخشی، کان اور آنکھ عطا کئے۔ بڑی برکتوں والا ہے وہ اللہ جوبہترین خالق ہے۔

حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ ایک رات میَں نے نبی کریم ﷺ کو موجود نہ پایا تلاش کرتے ہوئے مسجد پہنچی تو آپؐ سجدہ کی حالت میں تھے پاؤں زمین پر سیدھے گڑے ہوئے تھے اور آپؐ یہ دعا کر رہے تھے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوذُ بِرِضَاکَ مِنْ سُخْطِکَ وَبِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوْبَتِکَ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْکَ لَا اُحْصِیْ ثَنَاءً عَلَیْکَ اَنْتَ کَمَا اَثْنَیْتَ عَلٰی نَفْسِکَ

(مسلم کتاب صلوٰۃ)

ترجمہ:اے اللہ! مَیں تیری ناراضگی سے تیری رضا مندی کی پناہ میں آتا ہوں۔اور تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ میں آتا ہوں اور مَیں تجھ سے تیری پناہ مانگتا ہوں میَں تیری تعریفوں کا شمار نہیں کر سکتا۔تو ویسا ہے جیسے تو نے خود اپنی ذات کی تعریف کی ہے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ63)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

ایک سبق آموزبات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 ستمبر 2022