• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبَّنَاۤ اِنَّنَا سَمِعۡنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیۡ لِلۡاِیۡمَانِ اَنۡ اٰمِنُوۡا بِرَبِّکُمۡ فَاٰمَنَّا ٭ۖ رَبَّنَا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ کَفِّرۡ عَنَّا سَیِّاٰتِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الۡاَبۡرَارِ ﴿۱۹۴﴾ۚ

(سورۃ آلِ عمران :194)

ترجمہ: اے ہمارے ربّ! یقیناً ہم نے ایک منادی کرنے والے کو سُنا جو ایمان کی منادی کر رہا تھا کہ اپنے ربّ پر ایمان لے آؤ۔ پس ہم ایمان لے آئے۔ اے ہمارے ربّ! پس ہمارے گناہ بخش دے اور ہم سے ہماری برائیاں دور کردے اور ہمیں نیکوں کے ساتھ موت دے۔

یہ قرآنِ مجید کی عفو و مغفرت اور انجام بخیر کی افضل دعا ہے۔

پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ روزانہ رات کو سورۃ آلِ عمران کی ان آخری آیات کی تلاوت فرمایا کرتے تھے ۔

(تفسیر قرطبی جلد4 صفحہ31)

پیارے امام سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جماعت کو اپنے خطبہ جمعہ مؤرخہ 15جون 2018 کو مندرجہ بالا دعا کے پڑھنے کی تحریک فرمائی۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

رپورٹ بابت نیشنل اجتماع مجلس انصاراللہ سینیگال

اگلا پڑھیں

حضرت میر حسام الدین صاحبؓ اور ان کے مکان کا ایک تذکرہ