• 10 دسمبر, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

الفضل آن لائن نے مجھے سونا بنا دیا

مکرمہ سیّدہ ثریا صادق ۔ لندن سے تحریر کرتی ہیں:
اردو کی دیو مالائی داستانوں میں پارس پتھر کا ذکر ملتا ہے جس سے مَس ہو کر ہر چیز سونا بن جاتی ہے۔ اِسی طرح ہما پرندے کا ذکر ہے جو کسی شخص کے سر پر سے گزرے تو وہ بادشاہ بن جاتا ہے۔ اِن داستانوں میں کتنی حقیقت ہے یہ تو میں نہیں جانتی لیکن اصل زندگی میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے ملنے سے آپ کی صلاحیتیں اُجاگر ہو جاتی ہیں اور آپ کو خاک سے اُ ٹھا کر سونا بنا دیتی ہیں۔ اسی طرح کی ایک چیز الفضل ہے۔ یہ اخبار جب سے مجھ سے مَس ہوا تو میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس اخبار میں مَاشَاءَ اللّٰہ اس قدر مواد اور خزانہ ہوتا ہے جو دن بدن بڑھتا ہی جاتا ہے۔ یہ اخبار صرف ایک طرح کے لوگوں کے لئے مخصوص نہیں بلکہ ہر ایک نفس کے لئے اس میں اُن کی دلچسپی کے ڈھیروں سامان مہیا ہیں۔ یہ ایک ہیرا ہے جسے فضل نے تراشا ہے اور اس میں یہ خاصیت ہے کہ یہ پڑھنے والوں کی صلاحیتوں کو مزید اُبھار تا ہے اور نیکیوں کو آگے پھیلانے کا ذریعہ ہے۔ تر بیت کے مواقع مہیا کرتا ہے۔

میرے لیے تو یہ ہر لحاظ سے ایک آ ئیڈیل ہے۔ میرے دل سے بہت قریب ہے بے شمار حسین یادوں سے مزین ہے۔ اللہ تعالیٰ سے قربت، عشقِ خلافت، والدین اور بزرگوں سے محبت اور احترام، بچوں سے پیار اور وضع داری، کسر نفسی، عفو و درگزر اور نہ جانے کتنے وصف اس میں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ الفضل آن لائن کی ساری ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

اللہ تعالیٰ صفیہ سامی صاحبہ کو بے شمار رحمتیں اور برکتیں عطا کرے جن کے ذریعہ ہر روز صبح سویرے میرے میسیج باکس میں یہ اخبار ’’الفضل آن لائن‘‘ پہنچ جاتا ہے۔ جزاکم اللّٰہ احسن الجزاء

آپ اور آپ کی محنت کش ٹیم کو الفضل آن لائن کی تیسری سالگرہ مبارک ہو ۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

فقہی کارنر