• 27 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا

(سنن نسائی كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ حدیث: 5540)

ترجمہ :اے اللہ ! میرے نفس کواس کے مناسب حال تقویٰ عطا فرما اوراس کو پاک کردے کیونکہ تو بہترین پاک فرمانے والا ہے۔ توہی اس کا دوست اور مالک ہے۔

یہ ہمارے پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی حصولِ تقویٰ اور پاکیزگی نفس کی جامع دعا ہے۔

آپ ﷺ نے سب سے بہتر زادِ راہ تقویٰ کو قرار دیا ہے۔ حضرت عبد اللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ یہ دعا بھی کثرت سے کیا کرتے تھے: ’’اے اللہ میں تجھ سے ہدایت و تقویٰ، عفت اور غنا مانگتا ہوں۔‘‘

(صحیح مسلم کتاب الذکر)

حضرت مسیحِ موعودؑ اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں

رنگِ تقویٰ سے کوئی رنگت نہیں ہے خوب تر
ہے یہی ایماں کا زیور ہے یہی دیں کا سنگھار
چھوڑو غرور و کبر کہ تقویٰ اسی میں ہے
ہو جاؤ خاک مرضئ مولیٰ اسی میں ہے
تقویٰ کی جڑ خدا کے لئے خاکساری ہے
عفت جو شرطِ دیں ہے وہ تقویٰ میں ساری ہے

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جنوری 2021