• 28 اپریل, 2024

یا امیر المومنیں! پیارے خلیفۃ المسیح!

آپ ہی ہر اک زمانے میں وفا کی شان ہیں
آپ ہی تو عظمتِ دیں کی حسیں پہچان ہیں
آپ ہیں دلبر ہمارے اور ہماری جان ہیں
آ پ ہیں کتنے حسیں، صدآفرین، صدآفرین
خلعتِ حق کے امیں! پیارے خلیفۃ المسیح!
یا امیر المومنیں! پیارے خلیفۃ المسیح!
پیار کی ساری مہکتی راہگذاریں آپ سے
اور محبت کی رواں سب آبشاریں آپ سے
پیارے آقا! عشق کی ساری بہاریں آپ سے
آپ دلکش، دلنشیں، صد دلنشیں، صد دلنشیں
خلعت ِحق کے امیں! پیارے خلیفۃ المسیح!
یا امیر المومنیں! پیارے خلیفۃ المسیح!
جاننا یہ، کیا ہےبیعت، بھی تو ہم پر فرض ہے
اور خلافت کی اطاعت بھی تو ہم پر فرض ہے
پھر خلافت سے محبت بھی تو ہم پر فرض ہے
آپ پر رکھ کر یقیں، ہاں بالیقیں، ہاں بالیقیں
خلعتِ حق کے امیں! پیارے خلیفۃ المسیح!
یا امیر المومنیں! پیارے خلیفۃ المسیح!

(پروفیسر عبد الصمد قریشی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

فقہی کارنر