• 17 مئی, 2024

ادائیگی میں بہترین انداز

• حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریمﷺ کے پاس آیا اور آپؐ سے تقاضا کیا اور شدت سے کام لیا، سختی سے بات کی تو صحابہؓ نے اس کو مارنا چاہا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اسے چھوڑ دو صاحب حق ہے۔ اس کو کہنے کا حق ہے پھر فرمایا اس کے اونٹ کی مانند اس کو اونٹ دے دو تو صحابہؓ نے عرض کی یا رسول اللہ! اس کے اونٹ سے بہتر اونٹ ہے۔ تو آپؐ نے فرمایا اس کو وہی دے دو، تم میں سے بہتر وہ ہے جو ادائیگی میں بہترین انداز اپناتا ہے۔

(بخاری کتاب الوکالۃباب الوکالۃ فی قضاء الدیون)

• حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے ایک ایسے شخص کو جنت میں داخل کیا جو خریدتے وقت اور بیچتے وقت قرض دیتے وقت اور قرض کا تقاضا کرتے وقت آسانی پیدا کرتا تھا۔

(سنن نسائی کتاب البیوع باب حسن المعاملۃ والرفق فی المطالبۃ)

• آپؐ نے فرمایا کہ جس شخص نے تنگدست مقروض کو قرضہ کی ادائیگی میں مہلت دی یا معاف کردیا تو قیامت کے دن جب اللہ کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کو اپنے عرش کے نیچے سایہ عطا فرمائے گا۔

(ترمذی کتاب البیوع ما جاء فی انظار المعسر والرفق بہ)

پچھلا پڑھیں

خادم ترے اہلِ زمیں تُو عبدِ شاہِ آسماں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جنوری 2023