• 26 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

خواب میں ڈر جانے پر دُعا

حضرت عبد اللہ بن عمروؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی نیند میں ڈر جائے تو یہ دُعا پڑھے اُسے کوئی چیز نقصان نہ پہنچائے گی۔ حضرت عبد اللہؓ اپنے بچوں کو یہ دُعا یاد کرایا کرتے تھے۔ نیز مالکؓ بن انس کی روایت میں ہے کہ خالدؓ بن ولید نیند میں ڈر جاتے تھے اُن کو رسولؐ خدا نے یہ دُعا سکھائی:

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہ ِ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ، وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیْطَانِ وَاَنْ یَّحضُرُونِ

(سنن أبي داود كتاب الطب باب كيف الرقى)

ترجمہ: مَیں اللہ کے کامل و مکمل کلمات کی پناہ میں آتاہوں، اُس کے غضب سے، اُس کے بندوں کے شر سے، شیطانی وساوس سے اور اس بات سے کہ مجھے ان کا سامنا کرنا پڑے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ123-124)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

خادم ترے اہلِ زمیں تُو عبدِ شاہِ آسماں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جنوری 2023