• 9 جولائی, 2025

سادہ زندگی کی اہمیت اور تقاضے

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے 1934ء میں تحریک جدید جیسی عظیم الشان آسمانی تحریک پیش کرنے کے بعد یہ بھی ضروری خیال فرمایا کہ اس تحریک کی عالمگیر ذمہ داریوں کو اٹھانے کیلئے جماعت کو تیا رکرنا بھی ضروری تھا۔ لہٰذا آپ نے فرمایا :۔

’’اس زمانے میں مالی قربانی کی بہت ضرورت ہے۔ اس لئے سب مردو عورتیں اپنی زندگی کو سادہ بنائیں اور اخراجات کم کر دیں تاکہ جس وقت قربانی کیلئے خداتعالیٰ کی طرف سے آواز آئے وہ تیار ہوں ۔

(مطالبات صفحہ19)

اس پس منظر میں حضورؓ نے مطالبہ سادہ زندگی کے بارے میں جو ارشادات فرمائے وہ ہم سب کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ۔ فرمایا :۔

1۔ ’’سادہ زندگی کی تحریک کوئی معمولی تحریک نہیں کیونکہ دراصل دنیا کے آئندہ امن کی بنیادی اسی پر ہے۔‘‘

(مطالبات صفحہ20)

2۔ ’’بے شک یہ نفلی قربانی ہے مگر بعض نفلی قربانیاں بھی بہت بڑی اہمیت رکھتی ہیں جیسا کہ رسول کریم ؐ نے فرمایا نوافل کے ذریعے ہی خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہوسکتا ہے۔‘‘

(مطالبات صفحہ21)

3۔’’سادہ زندگی پر خاص زور دیا جائے۔ سادہ زندگی کے بغیر ہم آنے والی مہم کیلئے تیار نہیں ہو سکتے ہمارے ایمان کی اس میں آزمائش ہے۔‘‘

(مطالبات صفحہ23)

4۔ ’’اچھی طرح یاد رکھو کہ سادہ زندگی اس تحریک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے۔‘‘

(مطالبات صفحہ25)

اس مطالبہ کی اہمیت بیان فرمانے کے ساتھ ہی آپ نے اس کے تقاضے بیان کرنے کیلئے بھی بروقت ارشادات فرمائے جن میں سے ایک اہم تقاضا آپ کے مذکورہ بالاارشاد ہی میں مضمر ہے کہ اس زمانے میں مالی قربانی کی بہت ضرورت ہے جو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے جماعت نے پوری کرنی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس اہم مطالبے کو سمجھنے اور اس کے تقاضے پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔


پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ