• 8 مئی, 2024

طاعون کے حوالہ سے چند مجرب نسخے

دن بہت سخت ہیں اور خوف و خطر در پیش ہے
پر یہی ہیں دوستو اس یار کے پانے کے دن

اِنِّیْ اُحَافِظُ کُلَّ مَنْ فِی الدَّارِ

  • ’’دعا میں خدا تعالی نے بڑی قوتیں رکھی ہیں خدا تعالی نے مجھے بار بار بذریعہ الہامات کے یہی فرمایا ہے کہ جو کچھ ہوگا دعا ہی کے ذریعہ سے ہوگا‘‘
  • اٹھو نمازیں پڑھو اور قیامت کا نمونہ دیکھو
  • کوئی آفت زمین پر پیدا نہیں ہوتی جب تک آسمان سے حکم نہ ہو اور کوئی آفت دور نہیں ہوتی جب تک آسمان سے رحم نازل نہ ہو
  • ’’چاہئے کہ تمہارے گھر خدا کی یاد سے بھر جائیں۔ اے غافلو! یہ ہنسی اور ٹھٹھے کا وقت نہیں۔ یہ وہ بلا ہے جو آسمان سے آتی ہے اور آسمان کے خدا کے حکم سے دور ہوتی ہے۔
  • ’’ابتلاوں میں ہی دعاؤں کے عجیب و غریب خواص اور اثر ظاہر ہوتے ہیں ۔ اور سچ تو یہ ہے کہ ہمارا خدا تو دعاؤں ہی سے پہچانا جاتا ہے‘‘
  • ’’اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں آمن رہے تو مناسب ہے کہ دعائیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دعاؤں سے پُر کرو۔ جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالی اسے برباد نہیں کرتا‘‘

ان دعاؤں کے ورد کو بھی لازم پکڑیں

  • رَبِّ کُلُّ شَیْئٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِا وَانْصُرْنِا وَارْحَمْنِا
  • رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
  • اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّ بارِک وسلِّم اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
  • يٰا حَفِيظُ يَا عَزِيزُ يَا رَفِيقُ

(سید شمشاد احمد ناصر۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ